بائیڈن اور خاتون اول کا وائٹ ہاؤس میں آخری ہیلووین تقریب
نیویارک،31اکتوبر (ایجنسیز)
امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی اہلیہ جیل بائیڈن نے بدھ کے روز آخری مرتبہ وائٹ ہاؤس میں ہیلووین کا تہوار منایا۔ اس موقع پر جیل نے جائنٹ پانڈا کا بھیس اپنایا اور جنوبی سمت واقع باغ میں دھوکا یا مٹھائی کے کھیل کی میزبانی کی۔اس سے قبل امریکی خاتون اول نے نیشنل زوو کی جانب سے پانڈا کے جوڑے کی واشنگٹن واپسی کے اعلان کی تقریب میں شرکت کی تھی۔
یہ جوڑا اکتوبر کے وسط میں واشنگٹن پہنچا تھا۔یاد رہے کہ جیل بائیڈن 40 برس ٹیچر رہیں۔بدھ کے روز غروب آفتاب کے وقت وہ اپنے شوہر صدر بائیڈن کے ساتھ گھر سے باہر دورے پر نکلیں۔ ان دونوں نے تقریبا ایک گھنٹہ تحائف تقسیم کرنے میں گزارا۔جو بائیڈن صدارتی انتخابات سے دست برداری کے بعد وائٹ ہاؤس سے کوچ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ امریکا میں صدارتی انتخابات 5 نومبر کو ہوں گے۔