
ایمس: مریضوں کو بڑی راحت، واٹس ایپ ہیلپ لائن نمبر جاری
ایمس نے مریضوں کی سہولت کے لیے واٹس ایپ ہیلپ لائن نمبر (9355023969) جاری کیا
نئی دہلی ،22فروری:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)دہلی ایمس نے مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو بڑی راحت دی ہے۔ دہلی ایمس نے واٹس ایپ ہیلپ لائن نمبر جاری کیا ہے۔مریض اس نمبر پر رشوت اور کمیشن کی شکایت کر سکتے ہیں۔ دراصل اسپتال میں کچھ دنوں سے دلالوں کا عمل دخل بڑھ گیا ہے۔ دلال مریضوں کو لالچ دے کر ان سے پیسے بٹورتے ہیں۔ دلال مریضوں سے دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ ان کا جلد علاج کرائیں گے۔ایمس کے میڈیا ڈویژن کی انچارج ڈاکٹر ریما دادا نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد ایمس کو دلالوں اور رشوت ستانی سے پاک کرنا ہے۔
ایمس نے مریضوں کی سہولت کے لیے واٹس ایپ ہیلپ لائن نمبر AIIMS helpline number (9355023969) جاری کیا ہے۔ یہ نمبر 29 فروری سے آپریشنل ہو جائے گا۔ایمس کے مطابق اگر کوئی دلال او پی ڈی کارڈ یا علاج کے بدلے رشوت کا مطالبہ کرتا ہے تو مریض ہیلپ لائن نمبر پر شکایت کر سکتے ہیں۔ شکایت ملنے کے بعد ایمس ملزم کیخلاف فوری کارروائی کرے گا۔ ایمس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں ملازمین کیخلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔دراصل ایمس میں بہت سے دلال دندناتے پھرتے ہیں۔ وہ مریضوں سے وعدے کرتے ہیں اور ان سے پیسے لیتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ڈائیگناسٹک لیب آپریٹرز ایسے بروکرز سے رابطے میں ہیں جو مریضوں کو بتاتے ہیں کہ وہ اپنا ٹیسٹ لیب میں جلد کروا لیں گے۔ بدلے میں وہ ان سے پیسے لیتے ہیں۔
ایمس نے اس سلسلے میں ایک حکم نامہ جاری کیا ہے۔ ایمس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایم سرینواس نے کہا ہے کہ انہیں مریضوں اور ان کے اہل خانہ کی طرف سے شکایات موصول ہوئی ہیں۔ اس کے بعد ہی ملک کے ڈاکٹر ایم سرینواس نے ہیلپ لائن نمبر جاری کیا ہے۔ایمس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہیلپ لائن نمبر جاری کرنے کا مطلب ایمس کو دلالوں اور رشوت ستانی سے آزاد کرنا ہے۔ مریض اس کی شکایت ہیلپ لائن نمبر پر کر سکتے ہیں۔



