سرورقفلمی دنیا

بگ باس سیزن 15/ دو اکتوبر سے نشر ہوگا

ممبئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سلمان خان کی میزبانی میں ہونے والے بگ باس سیزن 15 دو اکتوبر سے نشر ہو رہا ہے اور بگ باس او ٹی ٹی میں شامل رہنے والے اداکار پراتک سہج پال  Pratik Sehajpal کی بگ باس 15 کے پہلے شریک کے طور پر تصدیق ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اور بگ باس کے بنانے والے شو کے آنے والے سیزن میں اپنے ناظرین کو ایک منفرد تجربے سے ہمکنار کرنے کے لیے تیار ہیں۔

اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں

بگ باس کے ناظرین ابھی تک صرف اتنا جانتے ہیں کہ اس بار مقابلہ کرنے والوں کو بگ باس ہاؤس میں داخل ہونے سے پہلے ایک جنگل میں رہنا پڑے گا۔شرکا کو ہر طرح کے سکون کے لیے جدوجہد کرنی پڑے گی جو کہ رئیلٹی شو کی تاریخ میں پہلا واقعہ ہے۔اتوار کو بگ باس میکرز نے ایک بی ٹی ایس ویڈیو Dekhiye jungle mein sankat ke peeche ka dangal  شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو کا اختتام سلمان نے ’کریزیئر‘ اور ’بڑے‘ سیزن کا وعدہ کرتے ہوئے کیا۔

اگرچہ بگ باس میں مدمقابل افراد کی مصدقہ فہرست کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے، بگ باس او ٹی ٹی کے مقابلے میں شریک پراتک سہج پال بگ باس 15 کے پہلے تصدیق شدہ ہوم میٹ بن گئے ہیں۔بگ باس اوور دی ٹاپ (او ٹی ٹی) کے اختتام کے دوران کرن جوہر نے بگ باس ہاؤس میں ساتھ رہنے والوں کو بریف کیس اٹھانے کا موقع دیا۔ پراتک نے بریف کیس اٹھایا اور بگ باس 15 میں اپنے ہونے کی تصدیق کر دی۔

جب کرن جوہر نے بگ باس او ٹی ٹی ونر ریس چھوڑنے اور بریف کیس لینے کے فیصلے کے بارے میں پوچھا گیا تو پراتک نے کرن جوہر سے کہا کہ وہ کہیں لا شعوری طور پر جانتے ہیں کہ یہ ان کا ’صحیح فیصلہ‘ ہے۔ انہوں نے بعد میں وضاحت کی کہ انہوں نے بگ باس 15 کا حصہ بننے کے لیے بگ باس او ٹی ٹی میں حصہ لیا۔

پراتک سہج پال کے بگ باس او ٹی ٹی میں نہ جانے کے فیصلے کے بعد دیویا اگروال شو کی فاتح بن کر ابھریں۔ اس بارے میں کرن جوہر کو کو پراتک نے بتایا کہ’میرا مقصد بگ باس 15 میں آنا تھا۔‘بگ باس او ٹی ٹی کی فاتح دیویا اگروال نے 25 لاکھ روپے اور ایک خوبصورت ٹرافی حاصل کی جبکہ اداکار نشانت بھٹ دوسرے نمبر پر رہے۔

 

شمیتا سیٹھی بگ باس شو کے پہلے او ٹی ٹی ورژن کی تیسری رنر اپ تھیں۔واضح رہے کہ بگ باس 2 اکتوبر سے شروع ہو گا۔بگ باس کی گرینڈ پریمئر قسط رات ساڑھے نو بجے پیر سے جمعہ جبکہ ریئلٹی شو رات 10:30 بجے نشر ہو گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button