سرورققومی خبریں

بہار: آرہ کے سول کوٹ میں بی ایم پی جوانوں نے کی وکیل کی پٹائی، جج سے کاروائی کی مانگ

بہار: آرہ کے سیول کوٹ میں بی ایم پی جوانوں نے کی وکیل کی پٹائی، جج سے کاروائی کی مانگ

آرا،21جنوری(اردودنیا.ان)بہار کے آرا ضلع کی سول عدالت میں جمعرات کی سہ پہر کو بی ایم پی کے جوانوں نے ایک وکیل کی پٹائی کردی۔ بی ایم پی جوانوں کے ذریعہ پہلے گالی گلوج کی گئی اور پھر وکیل کی پٹائی کی گئی۔ اس دوران عدالت کے احاطے میں موجود لوگوں میں افراتفری پھیل گئی۔ متاثرہ وکیل کی شناخت سنیل کمار سنگھ کے نام سے ہوئی ہے۔یہاں واقعے کے بعد ایڈووکیٹ سنیل کمار نے ضلع جج کو ایک تحریری درخواست دے کر بی ایم پی جوانوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے اپنی درخواست میں کہاکہ میں آرا بار ایسوسی ایشن کا وکیل ہوں، آج سہ پہر جب میں اپنے موکل سے ملاقات کے لئے عدالت کے دروازے پر گیا تو اس دوران گیٹ پر ڈیوٹی پر موجود بی ایم پی جوانوں نے مجھے پیٹا اورگالیاں دی۔متاثرہ وکیل کا الزام ہے کہ اس نے بتایا کہ وہ وکیل ہے اور موکل سے ملنے آیا ہے۔ اس کے باوجود بی ایم پی کے تمام جوان متحدہوکر اس کی پٹائی کی۔ ایسی صورتحال میں میںنے اپنی جان بچائی اور کسی طرح عدالت کے احاطے میں چلا گیا،

جہاں بہت سے وکلاء نے اسے چھپا لیا اور میری جان بچائی۔وکیل سنیل کمار نے کہا کہ پیٹنے کے بعد بی ایم پی کے جوانوں کی دیکھنے کے بعد شناخت ہو گی۔ ساتھ ہی انہوں نے ضلع جج سے عدالت کے احاطے میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج کو دیکھنے کی بھی درخواست کی ہے، جس میں یہ پورا واقعہ قیدہو گیا ہے۔

یہاں واقعہ کی اطلاع ملنے پر ٹاؤن اسٹیشن کی پولیس موقع پر پہنچی اور وہ اس کیس کی تفتیش میں مصروف ہے۔ ساتھ ہی پولیس افسران بھی اس معاملے میں کچھ بھی بولنے سے گریز کر رہے ہیں۔اسی دوران واقعے پر بی ایم پی جوانوں کا کہنا ہے کہ ہم پر جو الزامات لگائے جارہے ہیں وہ غلط ہیں،ہم نے عدالت کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے بھیڑ کو گیٹ کے سامنے سے ہٹانے کی کوشش کی۔ وکیل کی طرف سے لگائے جانے والے الزامات بالکل غلط ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button