بین ریاستی خبریں

وزیراعلیٰ بہار کا اعلان: کرونا کے باعث یتیم ہوئے بچوں کیلئے ہر ماہ 18 سال تک ملے گی 1500 کی امداد

پٹنہ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) کورونا کے باعث یتیم ہونے والے بچوں کی دیکھ بھال کے مستقل سوالات کے درمیان وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج ایسے بچوں کے لئے مدد کا اعلان کردیا،حکومت نے ایسے بچوں کیلئے ہر ماہ 1500 روپے چائلڈ اسکیم کے تحت دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلی نے اپنے ٹوئٹر کے ذریعے اسکیم کا اعلان کیا ہے۔چائلڈ سپورٹ اسکیم کے تحت ایسے یتیم بچوں کو امداد دی جائے گی۔

یہ1500 امدادی رقم 18 سال عمر تک بچوں کو دی جائے گی۔ ایسے بچے جن کے والدین میں سے کسی ایک کی موت کورونا سے ہوئی ہے، وہ بھی اس اسکیم کے تحت فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ نیز ایسے یتیم بچے جن کے سرپرست نہیں ہیں ان کی دیکھ بھال شیلٹر ہوم میں کی جائے گی ۔ کستوربا گاندھی گرلز اقامتی اسکول میں یتیم لڑکیوں کو ترجیحی طور پر داخلہ دیا جائے گا۔عوامی مفاد کے محکمہ کی جانب سے آنگن واڑی کارکنوں نے کورونا وبا سے متاثرہ بچوں کی فہرست تیار کرنا شروع کرچکے ہیں ۔ چائلڈ سپورٹ اسکیم سے پہلے ان بچوں کو حکومت کی پرورش اسکیم کے تحت ہر ماہ 1 ہزار مالی مدد دی جائے گی۔

پٹنہ کے چائلڈ پروٹیکشن آفیسر ورون کمار کے مطابق ایسے یتیم بچوں کی فہرست سازی کا کام 1 ہفتہ قبل شروع ہوچکا ہے۔ ابھی تک پوری ریاست میں ایسے 43 بچوں کی اطلاع ملی ہے۔ متعلقہ محکمہ نے ریاست کے 43 بچوں کوپرورش منصوبہ سے جوڑ دیا ہے۔

چائلڈ سپورٹ اسکیم کے بارے میں معلومات آج وزیر اعلیٰ نے دی ہے ، تاہم ابھی تک واضح نہیں ہوسکا ہے کہ بچوں کو دونوں اسکیموں کا فائدہ ملے گا یا ایک کا ۔ پرورش اسکیم کے تحت بچوں کو 18 سال تک ہر ماہ 1000 مدد ملتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button