بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

نالندہ میں آرکسٹرا کی آڑ میں’ رقص برہنہ‘ پنجاب، بنگال، یوپی اور ہریانہ کی 33 لڑکیوں کو کیا گیا بازیاب

آرکسٹرا کے نام پر نابالغ لڑکیوں کا استحصال

نالندہ ؍پٹنہ ، 28جنوری :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)بہار کے نالندہ میں پولس نے بڑی کارروائی کی ہے۔ یہاں آرکسٹرا میں ناچنے والی لڑکیوں کو بازیاب کر ایا گیا۔ پولیس نے تین مقامات پر چھاپے مار کر 33 لڑکیوں کو بازیاب کرایا ہے۔ بازیاب کرائی گئی لڑکیوں میں مبینہ طور پر22 نابالغ بھی شامل ہیں۔ اس میں سب سے چھوٹی لڑکی کی عمر صرف 13 سال ہے۔ یہ تمام لڑکیاں ہریانہ، پنجاب، اتر پردیش اور بنگال کی رہائشی ہیں۔

تاہم اس سلسلے میں پولیس نے تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس میں آرکسٹرا کنڈکٹر میاں بیوی کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ دراصل نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس کی قیادت میں مشن مکتی فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر وریندر کمار سنگھ اور صدر ڈی ایس پی کی قیادت میں پولیس ٹیم نے منگل کی صبح نالندہ کے پاواپوری او پی علاقے میں چھاپہ مارا،پولیس اہلکار کی اس کارروائی سے آرکسٹرا چلانے والوں میں کھلبلی مچ گئی ۔

اس چھاپہ مار کاروائی میں 33لڑکیاں بازیاب کرائی گئیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ نابالغ لڑکیوں کا تعلق ہریانہ، پنجاب، اتر پردیش اور بنگال سے ہیں، جنہیں نوکری کے نام دھوکہ دے کر نالندہ لایا گیا تھا۔اب پولیس واقعہ کے تحت دیگر آرکسٹرا چلانے والوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔ مشن مکتی فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر وریندر کمار سنگھ نے بتایا کہ پاواپوری تھانہ علاقے میں بچاؤ آپریشن کیا گیا۔ ان لڑکیوں کو آرکسٹرا میںبرہنہ رقص کروایا جا رہا تھا۔ انہیں اچھی نوکری کے وعدے اورفلموں کام دلانے کا لالچ دے کر لایا گیا۔بتایا جا رہا ہے کہ لڑکیوں کو یہاں پچھلے آٹھ ماہ سے لایا جا رہا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button