بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

بہار میں کشتی پلٹنے سے 18 لاپتہ، ریسکیو آپریشن میں تین نعشیں برآمد

بہار میں آج ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے

چھپرہ؍پٹنہ، 2 نومبر:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) بہار میں آج ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ ریاست کے چھپرا علاقہ کے مانجھی میں مٹیار کے پاس ایک کشتی پلٹ گئی۔ کشتی میں سوار 18 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ کشتی پلٹنے کی اطلاع کے بعد افراتفری مچ گئی۔ لاپتہ لوگوں کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ابھی تک تین لوگوں کی نعشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔ رات کا وقت ہوجانے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔حادثہ کی اطلاع ملنے کے بعد اعلی افسران جائے واقعہ کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔ کشتی پلٹنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

یہ حادثہ شام میں پیش آیا۔ پولیس انتظامیہ کے پاس جیسے ہی اس کی اطلاع پہنچی تو ضلع کلیکٹر اور پولیس افسران جائے واقعہ کیلئے روانہ ہوگئے۔اس درمیان پولیس انتظامیہ نے مقامی انتظامیہ کو فورا ریسکیو آپریشن کو چلاکر لاپتہ لوگوں کو تلاش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ حادثہ کی جانکاری ملنے کے بعد وہاں مقامی لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ جائے واقعہ پر مقامی لوگوں کے ساتھ مقامی پولیس انتظامیہ موجود ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button