چلتی ٹرین میں موبائل فون چوری، فلمی انداز میں فرار: ریل سے کود کر بچ نکلنے کی ویڈیو وائرل
چور کی فلمی انداز میں فرار کی ویڈیو وائرل
بھاگلپور :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)بہار میں ایک نوجوان کی جانب سے چلتی ٹرین میں موبائل فون چوری کرنے کے بعد انتہائی خطرناک انداز میں فرار ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس کی ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔یہ واقعہ بھاگلپور سے مظفر پور جانے والی جَنسِیوا انٹر سٹی ایکسپریس میں پیش آیا۔ ایک چور نے ٹرین میں ایک مسافر کا موبائل فون چرا لیا۔ جب مسافروں نے اسے رنگے ہاتھوں پکڑنے کی کوشش کی، تو وہ ٹرین کے دروازے پر لٹک گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ریل کی راڈ کو مضبوطی سے تھامے ہوا میں جھول رہا ہے۔
ایک مسافر نے بیلٹ سے اسے مارنے کی کوشش کی، جس پر چور نے دھمکی دی کہ اگر اسے زبردستی دھکہ دیں گے تو وہ دوسروں کو بھی پیر پکڑ کر اپنے ساتھ نیچے گرا دے گا۔ جیسے ہی ٹرین ایک پل عبور کر چکی، چور نے موقع پا کر جھاڑیوں میں چھلانگ لگا دی اور غائب ہو گیا۔
یہ منظر نہ صرف خطرناک بلکہ حیران کن بھی تھا، اور سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا۔ تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس کودنے کے دوران چور کو کوئی چوٹ آئی یا نہیں۔جمالپور ریلوے کے ایس پی رمن چودھری نے اس واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے اور ملزم کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی اور ویڈیو فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
Thief JUMPS out of moving Train in desperation to save his life.
This person was caught stealing Mobile phones, the passengers beat him up and planned to throw him out of the train.
I get that he was stealing phones but was all this necessary, do people not value human lives… pic.twitter.com/oHAvi7NkKC
— RKTimesX (@RKTimesX) July 23, 2025



