بین ریاستی خبریں

بہار بہبودیٔ طالبات اسکیم: گریجویٹ لڑکیوں کو دے گی حکومت 50 ہزار ، 31 اگست تک جاری ہوگی رقم

نئی دہلی ، ۲۳؍اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)صوبائی #بہبودی طالبات منصوبہ (Mukhyamantri Kanya Utthan Yojana) کے تحت بہار کی #انٹرمیڈیٹ اور #گریجویٹ پاس غیر شادی شدہ #لڑکیوں کے لیے #خوشخبری ہے۔ وزیراعلیٰ کے تحت جاری اسکیم ’’مکیھ منتری کنیا اتھان یوجنا ‘، بہار کی پہلی قسط 31 اگست تک جاری کردی جائے گی۔ جس سے ریاست کی گریجویٹ غیر شادی شدہ لڑکیاں مستفید ہوں گی۔

بتادیں کہ بہار ایجوکیشن محکمہ پہلی قسط کے طور پر 30 کروڑ روپے کی ترغیبی رقم جاری کرے گا، ضرورت کے مطابق مزید رقم جاری کی جائے گی۔اس اسکیم کے تحت ریاست کی 12 ہزار گریجویٹ پاس غیر #شادی شدہ لڑکیوں کو 50-50 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ ساتھ ہی انٹر پاس لڑکیوں کو 25-25 ہزار روپے بطور مراعات دیئے جائیں گے۔ بہار حکومت نے کہا ہے کہ اسکیم کے نفاذ میں تیزی لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مستحقین کو جلد سے جلد ترغیبی رقم دستیاب کرانے کے لیے ان کی #درخواستوں کی تصدیق کے عمل کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

پچھلے چار سالوں میں 95102 گریجویٹ لڑکیوں کو بہار کنیا اتھان #یوجنا کے تحت فائدہ ملا ہے ۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس اسکیم کا کل بجٹ 900 کروڑ روپے رکھا گیا ہے۔ جن میں سے 237 کروڑ 75 لاکھ روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ موجودہ مالی سال میں اس اسکیم کے لیے 200 کروڑمحتص کئے گئے ہیں۔ جس میں سے 30 کروڑ روپے نکال لیے گئے ہیں۔غور طلب ہے کہ فروری میں بہار کی ریاستی حکومت نے غیر شادی شدہ انٹرمیڈیٹ اور گریجویٹ پاس لڑکیوں کے لیے #اسکالرشپ کی رقم بالترتیب 25000 اور 50000 روپے کردی ، پہلے یہ 10000 روپے اور 25000 روپے تھی۔

اس #اسکیم کے لیے پہلی شرط یہ ہے کہ لڑکی بہار ریاست کی رہائشی ہو، اس کے علاوہ ایک خاندان کی صرف 2 لڑکیاں اسکیم کے لیے درخواست دے سکتی ہیں۔ نیز لڑکی کا تعلق EWS یعنی معاشی طور پر کمزورطبقہ سے ہونا چاہیے۔ اس اسکیم کے لیے ایک شرط بھی رکھی گئی ہے کہ لڑکی کے والدین سرکاری ملازم نہ ہوں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button