بین ریاستی خبریں

بہار: قابل اعتراض حالت میں پکڑے جانے پرخاتون اور نوجوان کوبنایا یرغمال ، 25 ہزارکا جرمانہ

کٹیہار، یکم جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ضلع کے پرنا پور تھانہ علاقہ کے ایک گاؤں میں لوگوں نے قانون کوطاق پررکھ کرایک #خاتون کونہ صرف رسی سے باندھ کر یرغمال بنایا، بلکہ اسے سزا بھی دی اور انصاف کا فیصلہ سنادیا۔ اس سارے معاملے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد جمعرات کے روز کٹیہار ایس ڈی پی او نے بتایا کہ 15 نامزد اور 25 نامعلوم افراد کے خلاف #مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اس واقعے کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ اس خاتون کو گاؤں والوں نے رات کے قریب ایک بجے ایک #شادی شدہ نوجوان کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں پکڑا تھا۔ #نوجوان بھی اسی تھانہ علاقہ کا رہائشی ہے۔ دونوں کو پکڑنے کے بعد گاؤں کے لوگوں نے پولیس کو بھی اطلاع نہیں دی۔ #خاتون کو رسی سے باندھ کر گاؤں میں گھسیٹتے رہے۔ اس دوران خاتون کا بچہ اپنی ماں سے لپٹ کر روتا رہا لیکن دیہاتیوں کو کوئی ترس نہیں آیا اور تمام لوگ خاتون کو رسی باندھنے کے لئے گھسیٹتے رہے۔

اتناہی نہیں بلکہ دیہاتیوں نے اس پر جرمانہ بھی لگایا۔ یہ سب کچھ گاؤں میں گھنٹوں چلتا رہا، لیکن پرانا پور تھانے کی پولیس کو بھی اس کا علم نہیں تھا۔ اس دوران سیکڑوں افراد تماشائی بنے رہے لیکن کسی نے پولیس کو اطلاع تک نہیں دی اور نہ ہی لوگوں کو ایسے کام کرنے سے روکا۔یہاں اس معاملے میں دیہاتیوں کے خلاف کارروائی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

اس واقعے سے متعلق کٹیہار ایس ڈی پی او امرکنت جھا کو معلومات دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں ایک #درخواست موصول ہوئی ہے۔ کل 15 نامزد اور 25 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس میں جو بھی قصوروار ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button