بین الاقوامی خبریں

امریکی اداکار بل کوسبی عدالت سے رہا

واشنگٹن،یکم جولائی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) ہالی ووڈ کے مشہور #اداکار بل کوسبی (Actor Bill Cosby) کو امریکی عدالت نے رہا کر دیا ہے۔ #امریکی ریاست پینسلوینیا کی اعلیٰ عدالت نے ماتحت عدالت کے فیصلے سے اتفاق نہیں کیا۔ 83 سالہ کوسبی کو #جنسی اسکینڈل کا سامنا تھا اور وہ اپنی سزا فِلاڈیلفیا کی جیل میں پوری کر رہے تھے۔

انہیں سن 2018 میں #سزا سنائی گئی ہے۔ اعلیٰ عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ ڈسٹرکٹ اٹارنی نے انہیں وعدہ دیا تھا کہ ان پر فرد #جرم عائد نہیں کی جائے گی اور اس تناظر میں استغاثہ اپنا وعدہ پورا کرنے میں ناکام رہا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button