بین الاقوامی خبریںسرورق

بل گیٹس کی بیٹی جینیفر گیٹس نے اپنے دوست نائیل ناصر سے شادی کرلی

لندن:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک بل گیٹس Bill Gates کی بیٹی شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔واضح رہے کہ بل گیٹز کی صاحبزادی جینیفر گیٹس نے سنیچر کی دوپہر اپنے مسلمان دوست نائیل ناصر سے شادی کی۔ یہ تقریب نیو یارک میں ویسٹ چیسٹر کاؤنٹی میں ہوئی تھی۔برطانوی نیوز ویب سائٹ ڈیلی میل کے مطابق اس سے قبل دونوں نے جمعے کی رات کو نکاح کیا تھا۔

Join Urdu Duniya WhatsApp Group.

سنیچر کی تقریب کے بعد جینیفر گیٹس اور اور ان کے والد بل گیٹس نے ایلٹن جان کے گانے ’کین یو فیل دا لو ٹونائٹ‘ پر رقص کیا۔دلہن نے امریکی فیشن ڈئزائنر ویرا وینگ کا گاؤن زیب تن کیا ہوا تھا۔گذشتہ ماہ جینیفر گیٹس نے اپنی شادی سے قبل دوستوں سے ساتھ برائیڈل شاور کی تقریب کی تھی جس کی میزبانی ان کی والدہ میلنڈا نے کی تھی۔

واضح رہے کہ جینیفر گیٹس اور نائیل ناصر، جو کہ پیشے سے کاروباری شخص ہیں، نے اپنی منگنی کا اعلان جنوری 2020 میں کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button