بین الاقوامی خبریں
بٹ کوائن کی قیمت تاریخ میں پہلی بار 1 لاکھ امریکی ڈالرز سے متجاوز
ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد بٹ کوائن کی قیمت میں 45 فیصد سے زیادہ کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
واشنگٹن،5دسمبر (ایجنسیز) بٹ کوائن کی قیمت تاریخ میں پہلی بار 1 لاکھ امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بٹ کوائن کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کرپٹو کرنسی کے حق میں حمایت کیاعلان کے بعد دیکھا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد بٹ کوائن کی قیمت میں 45 فیصد سے زیادہ کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کو دنیا کا کرپٹو دارالحکومت بنانے کا وعدہ کیا ہے اور اب ان کی کامیابی کے بعد یہ امید کی جا رہی ہے کہ ان کی حکومت کرپٹو کرنسی کے لیے سازگار ماحول فراہم کرے گی۔



