سرورققومی خبریں

بی جے پی نے ممتا بنرجی کو شہریت قانون کو روکنے کا چیلنج کیا

شوبھندو ادھیکاری نے زور دے کر کہا ہے کہ ریاست میں شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) لاگو کیا جائے گا اور چیف منسٹر ممتا بنرجی کو اس پر عمل آوری روکنے کا چیلنج دیا ہے

کولکاتہ، 27نومبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مغربی بنگال کی قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن کے رہنما، شوبھندو ادھیکاری نے زور دے کر کہا ہے کہ ریاست میں شہریت ترمیمی ایکٹ (Citizenship Amendment Act) لاگو کیا جائے گا اور چیف منسٹر ممتا بنرجی کو اس پر عمل آوری روکنے کا چیلنج دیا ہے۔ شمالی 24 پرگنہ ضلع کے ٹھاکر نگر میں ایک میٹنگ کے دوران متوا اکثریتی علاقے کے عہدیدار نے کہا کہ یہ سی اے اے میں نہیں ہے کہ اگر کسی کے پاس ہندوستانی شہری ہونے کے قانونی دستاویزات ہیں تو اس کی شہریت چھین لی جائے گی۔وزیر اعلیٰ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے نندی گرام کے ایم ایل اے نے کہا کہ ہم نے کئی بار سی اے اے پر بات چیت کی ہے۔ اسے ریاست میں نافذ کیا جائے گا۔ اگر آپ میں ہمت ہے تو اس پر عمل درآمد بند کرو۔ اب تک حکومت نے نہیں بنایا ہے، اس لیے اب تک کسی کو اس کے تحت شہریت نہیں دی جا سکتی۔

عہدیدار نے ہفتہ کو ایک جلسہ عام میں بتایا کہ متوا برادری کے ارکان کو بھی شہریت دی جائے گی۔خیال رہے کہ متوا برادری کی جڑیں بنگلہ دیش سے وابستہ ہیں۔ سیاسی طور پر اہم متوا برادری بی جے پی اور ترنمول کیمپوں کے درمیان تقسیم ہے۔ ریاست میں ایک اندازے کے مطابق 30 لاکھ متوا برادری کے لوگ ہیں۔ نادیہ، شمالی اور جنوبی 24 پرگنہ اضلاع میں کم از کم پانچ لوک سبھا سیٹوں اور تقریباً 50 اسمبلی سیٹوں پر اس کمیونٹی کا اثر ہے۔مرکزی وزیر اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ شانتنو ٹھاکر نے بھی کہا کہ سی اے اے مغربی بنگال میں ایک حقیقت ہوگی، اور نریندر مودی حکومت اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔دریں اثنا ترنمول لیڈر اور مغربی بنگال کے سینئر وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ بی جے پی 2023 کے پنچایتی انتخابات اور 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے ووٹ بینک کی سیاست پر نظر رکھتے ہوئے سی اے اے کا کارڈکھیل رہی ہے، لیکن ہم ایسا کبھی نہیں ہونے دیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button