بھاجپا راجستھان میں ہماری ضمانتوں کی نقل کر رہی ہے : کانگریس
کانگریس پارٹی راجستھان اسمبلی انتخابات میں ہارنے کے باوجود بی جے پی ہماری ضمانتوں کی نقل کر رہی ہے
نئی دہلی ، 28دسمبر :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی راجستھان اسمبلی انتخابات میں ہارنے کے باوجود بی جے پی ہماری ضمانتوں کی نقل کر رہی ہے۔ خیال رہے کہ راجستھان کی بھجن لال شرما کی قیادت والی بی جے پی حکومت نے گزشتہ روز اعلان کیا گیا ہے کہ یکم جنوری سے ریاست میں ایل پی جی سلنڈر 450 روپے میں دیا جائے گا۔جے رام رمیش نے کہا کہ کانگریس ریاست کے 1.4 کروڑ خاندانوں کو 500 روپے میں ایل پی جی سلنڈر فراہم کرنے جا رہی تھی، لیکن بی جے پی حکومت تقریباً 70 لاکھ خاندانوں کو ہی 450 روپے میں گیس سلنڈر فراہم کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کا بھی انتظار کرنا پڑے گا کہ یہ کب نافذ ہوگا؛ لیکن یہ بلاشبہ کانگریس پارٹی کی جیت ہے، جس نے سب سے پہلے ایل پی جی کی قیمت 500 روپے تک کم کی تھی۔انہوں نے کہا کہ یہ بھی بی جے پی حکومت کے قیام کے بعد سے کانگریس کارکنوں کے مسلسل دباؤ کا نتیجہ ہے۔



