قومی خبریں

آر ایس ایس کا طالبان سے موازنہ کرنے کولے کر نشانے پر جاوید اختر- بی جے پی لیڈر نے کہامعافی مانگیں، ورنہ فلمیں نہیں ہونے دیں گے ریلیز

نئی دہلی،5ستمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بالی ووڈ کے مشہور نغمہ نگار، شاعر،اسکرپٹ رائٹر جاوید اختر ایک بار پھر بنیاد پرست ہندوتواکے نشانے پر ہیں۔ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کا طالبان سے موازنہ کرنے والے ان کے بیان کی سخت مخالفت کی جا رہی ہے۔ اب مہاراشٹرا سے بی جے پی لیڈر رام کدم نے کہا ہے کہ وہ جاوید اختر کے طالبان اور آر ایس ایس کا موازنہ کرنے کے بیان کی مخالفت کریں گے اور ان کے خلاف پولیس شکایت درج کرائیں گے۔بی جے پی کے ترجمان رام کدم نے کہاکہ جاوید اختر کو راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کا طالبان سے موازنہ کرنے پر معافی مانگنی چاہیے۔

رام کدم نے خبردار کیا کہ وہ اس وقت تک اپنی یا اس کے خاندان کی کوئی بھی فلم اس زمین پر ریلیز نہیں ہونے دیں گے جب تک کہ وہ سنگھ کے عہدیداروں سے ہاتھ جوڑ کر معافی نہ مانگیں ۔ رام کدم نے کہا ہے کہ جاوید اختر کا بیان نہ صرف شرمناک ہے بلکہ کروڑوں آر ایس ایس کارکنان کے لیے تکلیف دہ اور رسوا کن ہے۔ مصنف نے دنیا بھر میں ان کروڑوں لوگوں کی تذلیل کی ہے جو آر ایس ایس کے نظریے پر عمل کرتے ہیں۔ تبصرہ کرنے سے پہلے انہیں سوچنا چاہیے تھا کہ ابھی اسی نظریے کے لوگ حکومت چلا رہے ہیں اور راج دھرم کی پیروی کر رہے ہیں۔

ایک انٹرویو میں جاوید اختر نے کہاکہ جو لوگ آر ایس ایس کی حمایت کرتے ہیں ان کی ذہنیت بھی طالبان جیسی ہے، جو لوگ آر ایس ایس کی حمایت کرتے ہیں انہیں خودکا جائزہ لینا چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ طالبان اور جن کی آپ حمایت کر رہے ہیں ان میں کیا فرق ہے؟ ان کی زمین مضبوط ہو رہی ہے اور وہ اپنے ہدف کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ دونوں کی ذہنیت ایک جیسی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button