بین ریاستی خبریں

بی جے پی نے بی ایس پی سے آئے جتندر سنگھ ببلو کو پارٹی سے نکالا، ریتا بہوگنا کی شکایت پر ہوئی کاروائی

لکھنو،10اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بی جے پی نے بی ایس پی سے آئے جتندر سنگھ ببلو کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔ #جتیندر سنگھ #ببلو کچھ دن پہلے بی جے پی میں شامل ہوئے تھے، جس پر بی جے پی کی #ریتا #بہوگنا نے اعتراض کیا تھا۔ دراصل جتیندر سنگھ ببلو پر الزام ہے کہ انہوں نے ریتا بہوگنا کا گھر جلا یاتھا۔ ببلو اس وقت بی ایس پی میں تھے اور گزشتہ ہفتے بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔ اب بی جے پی نے انہیں ریتا بہوگنا کی #شکایت پر #پارٹی سے نکال دیا ہے۔

ایک درجن #مقدمات کا سامنا کر رہے جتیندر سنگھ ببلو مایاوتی حکومت میں بی ایس پی کے مضبوط ایم ایل اے تھے۔ #ایودھیا سے #لکھنؤ تک ان کی طوطی بولتی تھی۔ وہ مایاوتی کے قریبی لیڈران میں شمار ہونے لگے تھے۔ اس کے بھائی کو #مایاوتی نے ایم ایل سی بنایا تھا۔ اس دوران ایک ایسا واقعہ پیش آیا کہ ببلو ملک بھر میں سرخیوں میں آگئے۔ لکھنؤ میں اس وقت کی ریاستی کانگریس صدر ریتا بہوگنا کے گھر کو نذر آتش کرنے کی کوشش کی گئی۔

ببلو اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، اسے جیل بھی جانا پڑا۔ ریتا بہوگنا اب بی جے پی میں ہیں، وہ پریاگراج سے پارٹی کی لوک سبھا رکن ہیں، وہ یوگی حکومت میں وزیر بھی تھیں۔ بتا دیں کہ 4 اگست کو لکھنؤ میں بی جے پی کے ریاستی صدر سوتنتر دیو سنگھ نے جتیندر سنگھ کو ایک بڑے پروگرام میں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔

اس وقت ریتا بہوگنا جوشی نے اعتراض کیا۔ جوشی نے پارٹی قیادت کو اس معاملے سے آگاہ کیا تھا۔ پچھلے سال بھی ببلو کو پارٹی میں لانے کی کوشش کی گئی تھی، لیکن پارٹی کارکنان کی شدید مخالفت کی وجہ سے یہ فیصلہ واپس لینا پڑا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button