خاتون پہلوانوں کے ساتھ جنسی زیادتی ثابت بھاجپائی ایم پی برج بھوشن پر عدلیہ نے فرد جرم عائد کردیا
عدالت نے پانچ خواتین ریسلرز پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام
نئی دہلی، 10مئی:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)دہلی کی عدالت نے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور ڈبلیو ایف آئی کے سابق سربراہ برج بھوشن سنگھ کے خلاف خاتون پہلوانوں کی طرف سے دائر جنسی ہراسانی کے مقدمے میں فرد جرم عائد کی۔ عدالت نے پانچ خواتین ریسلرز پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔ سنگھ پر خاتون کی توہین کا بھی الزام تھا۔اے سی ایم ایم پرینکا راجپوت نے حکم جاری کیا۔ پرینکا راجپوت نے سنگھ پر دو پہلوانوں کو مجرمانہ دھمکیاں دینے کا بھی الزام لگایا۔ آئی پی سی کی دفعہ 354، 354 ڈی کے تحت الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ آئی پی سی کی دفعہ (506) 1 کے تحت بھی الزامات درج کیے گئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ورلڈ چمپئن شپ میڈلسٹ ونیش پھوگاٹ اور دو دیگر پہلوانوں نے ڈبلیوایف آئی کے سابق صدر برج بھوشن شرن سنگھ پر جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے تھے اور ان کے خلاف احتجاج کیا تھا۔اسی وقت دہلی پولیس نے برج بھوشن کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا ،لیکن جولائی میں برج بھوشن کو مقامی عدالت سے ضمانت مل گئی تھی۔ برج بھوشن نے اسٹیج پر ہی ایک پہلوان کو تھپڑ مارا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ وہ پہلوان نوجوان تھا۔ پہلوان برج بھوشن سنگھ کے کالج کے نام پر ہونے والے مقابلے میں حصہ لینا چاہتا تھا۔ برج بھوشن سنگھ نے اسٹیج پر برہم ہو کر اسے تھپڑ مار دیا۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔



