قومی خبریں

بی جے پی ممبر پارلیمنٹ گوتم گمبھیر بھی نوپور شرما کی حمایت میں

نئی دہلی،13جون :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور سابق کرکٹر گوتم گمبھیر نے اتوار کو پیغمبر اسلامؐ کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے بعد پارٹی سے معطل کئے گئے ترجمان نوپور شرما کو دھمکیوں کے تناظر میں سیکولر لبرلز پر ان کی خاموشی پر تنقید کی۔ شرما کی حمایت کرتے ہوئے انہوں نے ٹویٹ کیا کہ معافی مانگنے والی خاتون کے خلاف ملک بھر میں نفرت کا گھناؤنا مظاہرہ، اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دینے والوں پر نام نہاد ’سیکولر لبرلز‘ کی خاموشی ’پاگل پن‘ ہے۔

شرما کے ایک ٹیلی ویژن مباحثے کے دوران دیئے گئے گستاخانہ بیان کی کئی مسلم تنظیموں نے مخالفت کی تھی۔ بی جے پی نے یہ سوچ کر شرما کو پارٹی سے معطل کر دیا تھا کہ تنازعہ گرم نہ ہو۔ تاہم اس کے باوجود ملک کے کئی شہروں میں شرما کیخلاف گرفتاری کیلئے مظاہرے جاری ہیں۔ کچھ مبینہ انتہا پسندوں نے اسے جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی ہے۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے شرما کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ بی جے پی نے یہ سوچ کر شرما کو پارٹی سے معطل کر دیا تھا کہ تنازعہ گرم نہ ہو۔ تاہم اس کے باوجود ملک کے کئی شہروں میں شرما کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button