سرورققومی خبریں

بی جے پی ایم پی روی کشن کی بیوی نے مبینہ بیوی اور بیٹی کیخلاف تحریر درج کرائی

پولیس نے ان تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے

لکھنو، 18اپریل:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)لکھنؤ کے حضرت گنج کوتوالی پولیس اسٹیشن میں ایک خاتون اور اس کی بیٹی سمیت چھ لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔خاتون نے گورکھپور سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ روی کشن شکلا کو اپنی بیٹی کا باپ قرار دیا ہے۔ پولیس ذرائع نے درج کی گئی ایف آئی آر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ مقدمہ روی کشن کی بیوی پریتی شکلا کی شکایت پر منگل کی رات کو درج کیا گیا تھا۔کیس میں روی کشن پر اپنی بیٹی کا باپ ہونے کا الزام لگانے والی خاتون اپرنا ٹھاکر، اس کے شوہر راجیش سونی، بیٹی شینووا سونی، بیٹا سونک سونی، ایس پی لیڈر وویک کمار پانڈے اور خورشید خان نامی ایک مبینہ صحافی کو ملزم بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس معاملے میں ملزمان کے خلاف تعزیرات ہند کی کئی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرایا ہے۔ پریتی نے شکایت میں الزام لگایا ہے کہ اپرنا سونی عرف اپرنا ٹھاکر نے اسے دھمکی دی تھی اور کہا تھا کہ ان کے انڈر ورلڈ مافیا سے تعلقات ہیں۔ اس نے 20 کروڑ روپے بھتہ طلب کیا تھا اور دھمکی دی تھی کہ اگر مطالبہ پورا نہیں کیا گیا تو وہ روی کشن کو ریپ کے جھوٹے مقدمے میں پھنسا کر اس کی شبیہ کو خراب کر دے گی۔

شکایت کے مطابق، اس معاملے کی شکایت ممبئی کی پولیس سے کی گئی، لیکن اس کے باوجود اپرنا نہیں مانیں اور 15 اپریل کو لکھنؤ میں ایک پریس کانفرنس میں اس نے روی کشن پر من گھڑت الزامات لگائے اور انہیں اپنی بیٹی کا باپ کہا۔شکایت کے مطابق اس پوری سازش میں اپرنا کے ساتھ اس کے شوہر راجیش، بیٹی شینوا اور بیٹا سوناک، ایس پی لیڈر وویک کمار پانڈے اور مبینہ صحافی خورشید خان بھی شامل ہیں۔

پولیس نے ان تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اپرنا نے گزشتہ پیر کو لکھنؤ میں ایک پریس کانفرنس میں روی کشن کو اپنی بیٹی کا باپ قرار دیا تھا اور الزام لگایا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کو سماجی اور عوامی سطح پر قبول نہیں کر رہے ہیں۔ اپرنا نے خبردار کیا تھا کہ وہ اس معاملہ میں عدالت سے رجوع کریں گی۔انہوں نے وزیر اعلیٰ سے اپنی بیٹی کو انصاف دلانے کی اپیل بھی کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button