
بھوپال: (اردودنیا.اِن)بھوپال سے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی ہفتہ کو اچانک طبیعت خراب ہوگئی۔ اس کی وجہ سے فی الفور سرکاری طیارے سے ممبئی لے جایا گیا۔ اسے وہاں کوکیلا بین اسپتال میں علاج کے لئے داخل کیا جائے گا۔ انہیں آج سہ پہر تین بجے ڈسٹرکٹ آفس میں ہونے والی دیشا کمیٹی کے اجلاس میں بھی شرکت کرنی تھی۔
Madhya Pradesh: Bhopal MP Pragya Singh Thakur taken to Mumbai after she complained of problem in breathing, will be admitted to Kokilaben hospital, according to the MP's office pic.twitter.com/D6PTlkjeAL
— ANI (@ANI) March 6, 2021
اس سے قبل انیس فروری اور دسمبر کو طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ پچھلے کچھ دنوں سے ، وہ مسلسل میٹنگیں کررہی تھی۔گذشتہ رات طبیعت خراب ہونے پر علاج کے بعد صحت یاب ہوگئی تھی۔ دوپہر میں میٹنگ کے دوران ان کی طبیعت ایک بار پھر خراب ہوگئی،اس کے بعد صحت بگڑتی رہی، جس کی وجہ سے انھیں ممبئی کے کوکلابین اسپتال سرکاری طیارہ سے بھیج دیا گیا۔



