قومی خبریں

بی جے پی پھرالیکشن کی تیاری میں لگی،نڈاچھ انتخابی ریاستوں کاجائزہ لیں گے

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ملک وباسے نمٹ رہاہے لیکن بی جے پی پھرالیکشن کی تیاری میں لگ گئی ہے ۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ایک بارپھرمشن انتخابات پر کام شروع کردیا ہے۔عدالت نے الیکشن کوہی وباکے بڑھنے کاذمے د اربتایاہے اورالیکشن کمیشن پرسخت برہمی کا اظہار کیا تھا۔پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا نے 5 اور 6 جون کو پارٹی کے قومی جنرل سکریٹریوں اور ریاستی انچارجوں کا جائزہ اجلاس طلب کیا ہے۔

اس اجلاس کی توجہ کا مرکز 2022 میں ہونے والے 6 ریاستوں کے اسمبلی انتخابات ہوں گے۔ ان میں اتر پردیش ، اتراکھنڈ ، پنجاب ، گوا ، گجرات اور ہماچل پردیش شامل ہیں۔ پنجاب کو چھوڑ کر باقی 5 ریاستوں میں بی جے پی کی حکومت ہے۔اجلاس میں انتخابات اور موجودہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے حکمت عملی بھی تیار کی جائے گی۔ یہی وجہ ہے کہ اس ملاقات سے قبل نڈانے تنظیم کے تمام وزرا کو مختلف ریاستوں کا جائزہ لینے کے لیے بھی کہاہے۔

حال ہی میں ، بی ایل سنتوش کو اترپردیش کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے بھیجا گیا تھا۔اس اجلاس میں اس سال مغربی بنگال ، آسام ، کیرالہ ، پڈوچیری اور تمل ناڈو میں ہونے والے انتخابات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ آسام اور پڈوچیری میں بی جے پی نے کامیابی حاصل کی ہے ، جب کہ بنگال ، تمل ناڈو اور کیرالہ میں اسے ایک زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button