قومی خبریں

راجیہ سبھا کیلئے بھاجپا نے 10 امیدواروں کی جاری کی فہرست ، کشواہا کو ملی مایوسی

راجستھان سے بی جے پی نے سردار رونیت سنگھ بٹو کو اپنا امیدوار بنایا

نئی دہلی ،20اگست :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)ملک کی متعدد ریاستوں میں راجیہ سبھا کے ضمنی انتخابات کی تیاریاں شباب پر ہیں، ایسے میں بی جے پی نے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کردی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی مرکزی انتخابی کمیٹی نے کل 9 امیدواروں کا نام جاری کردیا ہے۔ اس لسٹ میں راجستھان سے بی جے پی نے سردار رونیت سنگھ بٹو کو اپنا امیدوار بنایا ہے جو فی الحال وزیرمملکت کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔وہیں آسام سے مشن رنجن داس اور رامیشور تیلی کے نام کا اعلان کیاگیا ہے۔بی جے پی کی انتخابی کمیٹی کی طرف سے جاری لسٹ میں بہار سے منن کمار مشرا کو امیدوار بنایا گیا ہے حالانکہ مانایہ جارہا تھا کہ اس بار اوپیندر کشواہا کو یہ موقع مل سکتا ہے،لیکن لوک سبھا کے بعد راجیہ سبھا سے بھی انہیں جھٹکا لگا ہے۔

بی جے پی کی اس فہرست میں ہریانہ سے کرن چودھری کا نام ہے جو کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں آئی ہیں۔ وہیں مدھیہ پردیش سے جارج کورین کو امیدوار بنایا گیا ہے۔مہاراشٹر سے دھئیر شیل پاٹل کو امیدوار بنایا ہے جبکہ اوڈیسہ سے ممتاموہنتا اور تریپورہ سے راجیب بھٹاچارجی کو امیدوار بنایا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button