قومی خبریں

بھاجپا کے معطل ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ دوبارہ گرفتار

حیدرآباد، 25اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)حیدرآباد پولیس نے آج ایک بار پھر بی جے پی لیڈر ٹی راجہ سنگھ کو پیغمبر اسلامؐ کے بارے میں متنازعہ تبصرہ کرنے پر حراست میں لے لیا۔انہیں پولیس نے 23 اگست کو زبردست احتجاج کے درمیان گرفتار کیا تھا، تاہم انہیں اسی دن عدالت سے ضمانت مل گئی تھی۔ ایم ایل اے کے بیان پر حیدر آباد میں اشتعال ہے اور لوگ سڑکوں پر نکل کر احتجاج کر رہے ہیں۔اندیشہ تھا کہ یہ سلسلہ ملک کے دوسرے حصوں میں نہ پھیل جائے۔ بی جے پی نے منگل کے روز تلنگانہ میں اپنے ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ کو پیغمبر اسلام کے بارے میں متنازعہ بیان دینے پر معطل کر دیا تھا۔

بی جے پی نے ٹی راجہ سنگھ کو دس دن کا وقت دیا ہے اور کہا ہے کہ انہیں پارٹی سے کیوں نہ نکالا جائے،وہ بتائیں۔ تلنگانہ حکومت نے منگل کو ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ کیخلاف ایف آئی آر درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا،تاہم چند گھنٹے بعد ہی ضمانت مل گئی تھی، لیکن یہ پہلی بار نہیں ہے کہ ٹی راجہ سنگھ اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں آئے ہیں۔ حیدرآباد کی گوشہ محل سیٹ سے ایم ایل اے ٹی راجہ کو تلنگانہ میں بی جے پی کا فائر برانڈ لیڈر سمجھا جاتا ہے اور وہ اکثر متنازعہ بیانات دیتے رہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button