بین ریاستی خبریں

عآپ کی لہر کے خوف سے بی جے پی دہلی ایم سی ڈی انتخابات کو ملتوی کرنا چاہتی ہے: کیجریوال

نئی دہلی،11؍مارچ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال نے آج ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی دہلی میں ایم سی ڈی MCD انتخابات  کو ملتوی کرنا چاہتی ہے۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ 9 تاریخ کو دہلی الیکشن کمیشن نے ایک پریس دعوت نامہ بھیجا کہ آج شام 5 بجے ایم سی ڈی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرے گا۔

مرکزی حکومت نے 4 بجے الیکشن کمیشن کو خط لکھا کہ ہم دہلی کی تینوں میونسپل کارپوریشنوں کو ایک میونسپل کارپوریشن بنانے جا رہے ہیں۔ اس لیے انتخابات کا اعلان نہ کیا جائے۔اروند کیجریوال نے مزید کہا کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ ایم سی ڈی کو ایک کرنا محض ایک بہانہ ہے۔

مقصد الیکشن ملتوی کرنا ہے۔ بی جے پی کو لگا کہ اگر دہلی میں اب الیکشن ہوتے ہیں تو عام آدمی پارٹی کی لہر ہے، بی جے پی الیکشن ہار جائے گی۔ اگر ہم الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈال کر الیکشن منسوخ کرواتے ہیں تو اس سے الیکشن کمیشن کمزور اور ملک کمزور ہوتا ہے۔ وزیر اعظم سے ہاتھ جوڑ کر درخواست کرتا ہوں کہ الیکشن کو منسوخ نہ کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button