قومی خبریں

بی جے پی کو’ ’نفرت جہاد‘ ‘ختم کرنا پڑے گا سلمان خورشید کا بی جے پی کے منشورپرطنز،کہا،ہم صرف ترقی کی بات کرتے ہیں

نئی دہلی9فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) اتر پردیش کے اسمبلی انتخابات سے پہلے تمام بڑی پارٹیوں کا انتخابی منشور جاری کر دیا گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کاکل منشور جاری ہونے کے بعد آج کانگریس کا منشور جاری کر دیا گیا ہے۔ این ڈی ٹی وی کے نمائندے نے سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سینئر لیڈر سلمان خورشید سے بات کی ہے۔

بی جے پی کے منشور میں لو جہاد پر 10 سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کا وعدہ ہے۔ اسی دوران جب سلمان خورشید سے کانگریس کے منشور میں لو جہاد کا ذکر نہ ہونے پر سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہمارے منشور میں لو جہاد جیسی چیزوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہاہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کو اپنا ہیٹ جہاد (نفرت جہاد) ختم کرناچاہیے۔کانگریس کی منشور کمیٹی کے چیئرمین سلمان خورشیدنے منشور جاری کرنے کے بعدکہاہے کہ ہمارا منشور خواتین، نوجوانوں اور کسانوں پر مبنی ہے، ہماری پوری مہم مذہب اور ذات سے بالاتر ہو کر ترقی کے معاملے پر ہے۔

اقتصادی پالیسیوں کے حوالے سے بھی اعلانات کیے گئے ہیں۔ سلمان خورشید سے جب اس بارے میں سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہاہے کہ ہم نے یہ منشور تمام اقتصادی مشیروں سے بات کرنے کے بعدتیارکیا ہے۔

اس میں تمام اخراجات کی وضاحت بڑے انداز میں کی گئی ہے۔جب سلمان خورشید سے کانگریس کے لگاتار الیکشن ہارنے پر سوال پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیاہے کہ میں کانگریس کے بارے میں صرف اتنا کہوں گا کہ ’’ٹائیگر اب زندہ ہے‘‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button