بین ریاستی خبریں

گجرات راجیہ سبھا ضمنی انتخاب: بی جے پی نے دونوں سیٹوں پردرج کی جیت

گجرات

احمد آباد: (اردودنیا.اِن)گجرات میں راجیہ سبھا کی دو سیٹوں پر بی جے پی کے دونوں امیدوار دنیش انوڈیا اور رام موکاریا نے جیت درج کرلی ہے۔ یہ دونوں سیٹیں کانگریس لیڈر احمد پٹیل اور بی جے پی لیڈر ابھے بھاردواج کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھیں۔

راجیہ سبھا میں احمد پٹیل کا دور اگست 2023 تک تھا اور ابھے بھاردواج کی میعاد جون 2026 تک تھی۔ان نشستوں کیلئے یکم مارچ کو ضمنی انتخابات ہونے تھے۔ ضمنی انتخاب میں کانگریس نے کوئی امیدوار نہیں کھڑا کیا۔ نامزدگی واپس لینے کا آج آخری دن تھا۔

اس سے قبل بی جے پی کے دو رسمی امیدوار راجنی کانت پٹیل اور کیرتی سولنکی نے ہفتے کے روز اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے تھے۔

گجرات کی 182 ممبر اسمبلی میں بی جے پی کے 111 ارکان ہیں جبکہ کانگریس کے 65 ارکان ہیں۔ کانگریس میں ایک بھی سیٹ جیتنے کی طاقت نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button