قومی خبریں

بی جے پی ہنومان کے ’ انداز‘ میں کام کرتی ہے، سب کی مدد کرتی ہے:پی ایم مودی

بی جے پی نے جمعرات کو اپنا 43 واں یوم تاسیس منایا

نئی دہلی ،6 اپریل :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) بی جے پی نے جمعرات کو اپنا 43 واں یوم تاسیس منایا۔ اس موقع پر پی ایم مودی نے کارکنوں سے 45 منٹ تک خطاب کیا۔ آج ہنومان جینتی ہے، اس لیے انھوں نے اپنے کاموں کی مثالیں دیتے ہوئے بی جے پی کے کام کرنے کے انداز کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ہنومان جی کی طرح کام کرتی ہے اور ہر کسی کی مدد کرنے کی کوشش بھی کرتی ہے۔ پی ایم نے جن سنگھ اور آج کی بی جے پی کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ کارکن زیادہ پر اعتماد نہ ہوں، لوگوں سے جڑیں۔کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پارٹیاں بی جے پی کے کام کو ہضم نہیں کر پا رہی ہیں۔ یہ مایوس لوگ کہہ رہے ہیں کہ مودی تیری قبر کھودی جائے گی۔ انہوں نے بی جے پی کے مستقبل کا لائحہ عمل بھی کارکنوں کے ساتھ شیئر کیا۔

مودی نے کہا، ‘میں ان عظیم لوگوں کے کارکنوں اور لیڈروں کو نمن کرتا ہوں، جنہوں نے آج تک پارٹی کی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ بی جے پی کی تشکیل 43 سال پہلے 6 اپریل 1980 کو ہوئی تھی۔پی ایم مودی کے مطابق بی جے پی بھی عوام کے مسائل کے حل کے لیے ایسی کوششیں کرتی رہی ہے، کرتی رہے گی۔قبل ازیں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے صبح دہلی میں بی جے پی ہیڈکوارٹر پر پارٹی پرچم لہرایا۔ لکھنؤ میں بھی وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پارٹی دفتر پر پرچم لہرایا۔ بی جے پی آج سے 14 اپریل تک ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی یوم پیدائش کو خصوصی ہفتہ کے طور پر منائے گی۔ پارٹی نے کارکنوں سے کہا ہے، 11 اپریل کو سماجی مصلح جیوتی با پھولے کی جینتی اور 14 اپریل کو ڈاکٹر امبیڈکر کی یوم پیدائش تمام بوتھ، منڈل، ضلع اور ریاستی دفاتر پر منائیں۔ ان کی تصویر پر پھول چڑھا کر صفائی مہم کا آغاز کیا جائے۔ مودی حکومت کی طرف سے شیڈول سوسائٹی کی فلاح و بہبود کے لیے کیے گئے کاموں پر تبادلہ خیال کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button