بین ریاستی خبریں

بی جے پی میں جانے والی سونالی گوہاگھرواپسی کے لیے پریشان،دیدی کے بغیرنہیں رہ سکتی،جذباتیت میں چلی گئی تھی

کولکاتہ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات سے قبل ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے والی سابق ایم ایل اے سونالی گوہا نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پارٹی میں شمولیت کی درخواست کی ہے۔سونالی گوہا نے یہ خط سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ گوہانے کہا ہے کہ انہوں نے جذباتیت کا نشانہ بننے کے بعد پارٹی چھوڑ دی تھی۔

سونالی گوہا نے کہاہے کہ میں ٹوٹے ہوئے دل سے لکھ رہی ہوں کہ میں نے دل کے ساتھ کسی اور پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا تھا اور میں وہاں نہیں جاسکی۔انھوں نے کہاہے کہ جس طرح مچھلی پانی کے باہر نہیں رہ سکتی ، اسی طرح میں تمہارے بغیر نہیں رہ سکتی۔

دیدی۔میں معافی چاہتی ہوں اور اگر آپ مجھے معاف نہیں کرتی ہیں تو میں زندہ نہیں رہ سکوں گی۔ مجھے واپس آنے دیں اور مجھے اپنے پیار کے سائے میں اپنی زندگی گزارنے کا موقع فراہم کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button