قومی خبریں

کالے ہرن شکارکا معاملہ- اب سلمان خان سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہائی کورٹ میں ہوگی

جودھپور 21مارچ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کو کالے ہرن کے شکار کیس میں بڑی راحت ملی ہے۔ پیر کو راجستھان ہائی کورٹ نے کالے ہرن کے شکار معاملہ میں اسٹار سلمان خان کی منتقلی کی درخواست منظور کر لی ہے۔ خبر رساں ایجنسی ANI کے مطابق اب سلمان خان سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہائی کورٹ میں ہوگی۔

خیال رہے کہ سلمان خان نے سیشن کورٹ میں زیر التواء اپیل کو ہائی کورٹ منتقل کرنے کے لیے درخواست دائر کی تھی، جس کے بعد یہ فیصلہ سامنے آیا ہے۔اہم بات یہ ہے کہ 5 اپریل 2018 کو ٹرائل کورٹ نے سلمان خان کو کالے ہرن کے شکار کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے پانچ سال قید کی سزا سنائی تھی۔

اس کیس میں شریک ملزمان فلم اداکار سیف علی خان، اداکارہ نیلم، تبو اور سونالی بیندرے کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا گیا۔ اس وقت سلمان خان کو گرفتار کرکے جودھ پور جیل بھیج دیا گیا تھا،تین دن بعد انہیں عدالت کی طرف سے ضمانت کی بنیاد پر رہا کر دیا گیا۔سلمان خان نے انہیں دی گئی پانچ سال کی سزا کو چیلنج کیا ہے۔وہیں عدالت نے سلمان کو آرمس ایکٹ کیس میں بری کر دیا تھا، ریاستی حکومت نے عدالت کے اس فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button