بین الاقوامی خبریں

بلوم برگ کی طرف سے واشنگٹن پوسٹ خریدنے کی ترجیحی کوشش

ان کی یہ کوشش نیوز کارپوریشن اور فاکس نیوز کے درمیان دس سال سے جاری علیحدگی کے بعد یکجائی پیدا کرنے کی کوشش ہے

نیویارک، 24دسمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) ارب پتی کاروباری شخصیت اور بلوم برگ Bloomberg ایل پی کے مالک مائیکل بلوم برگ کی کوشش ہے کہ وہ وال اسٹریٹ جرنل کے مالک ادارے ڈاو جونز یا واشنگٹن پوسٹ میں سے کسی ایک کو خرید لیں۔یہ خبر جمعہ کے روز ایک ویب سائٹ نے دی ہے۔ تاہم وی سائٹ نے اپنے ذرائع کو خفیہ رکھتے ہوئے انہیں اس معاملے سے بہت جڑا ہوا قرار دیا ہے۔اس طرح کے انضمام کے نتیجے میں مالی اعداد و شمار کے علاوہ بڑے ابلاغی ادارے پر دسترس ہو سکے گی۔ مائیکل بلوم برگ جو کہ دنیا کے باہرویں بڑے مالدار شخص ہیں بلوم برگ کے کئی ٹرمینلز کی فروخت کی اجازت دے سکتے ہیں۔ جوکہ ان کے لئے آمدنی کا اہم ذریعہ ہیں۔ویب سائٹ کے مطابق مائیکل بلوم برگ دیکھتے ہیں کہ نیوز کارپوریشن جو ڈاو جونز کی بھی مالک ہے کہ بھی بہترین خیال ہے مگر ایمازون کے مالک نے واشنگٹن پوسٹ فروخت کرنے میں دلچسپی ظاہر کی تو وہ واشنگٹن پوسٹ کی خریداری کو ترجیح دیں گے۔

تاہم اس بارے میں بلوم برگ ایل پی ، واشنگٹن پوسٹ The Washington Post  اور ڈاو جونز Dow Jones میں سے کسی نے بھی کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔اس تناظر میں یہ اہم بات ہے کہ جب عالمی سطح پر ہر طرف مندی کا رجحان ہے تو نیوز کارپوریشن نے تین فیصد تک اپنے حصص کی قیمت میں اضافہ کیا ہے۔ماہ اکتوبر میں روپرٹ مرڈوک نے بھی ایک کوشش شروع کی تھی۔ تاکہ میڈیا کی اپنی سلطنت کو یکجا کر سکے۔

ان کی یہ کوشش نیوز کارپوریشن اور فاکس نیوز کے درمیان دس سال سے جاری علیحدگی کے بعد یکجائی پیدا کرنے کی کوشش ہے۔ایک تجزیہ کار کارگ ہبر کا اس بارے میں کہنا ہے کہ اگر مرڈوک وال سٹریٹ جرنل فروخت کرتے ہیں تو یہ ان کے لئے حیران کن بات ہو گی، کیونکہ انہوں نے اپنے خاندان سے یہی کہا ہے کہ فروخت نہیں کریں گے۔ کیونکہ ، وال سٹریٹ جرنل ان کے خاندان کے لئے جائیدادوں میں سے ایک ٹرافی پراپرٹی کی حیثیت رکھتا ہے۔قیاس آرائیاں ان کوششوں کے بعد سامنے آئی ہیں جو وہ اپنی میڈیا ایمپائر کو یکجا کرنے کے لیے کر رہے ہیں۔ بلوم برگ ایل پی دنیا میں اپنی کاروبار اور مالی امور سے متعلق خبروں کی وجہ سے غیر معمولی شہرت رکھتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button