دلچسپ خبریںسرورق

اس مچھلی کو پکڑنے پر 1 لاکھ ڈالرز کا انعام

فلوریڈا:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)امریکی ریاست ٹینیسی میں بوٹ ڈیلر نامی کمپنی نے مچھلیاں پکڑنے کے شوقین افراد کیلئے ایک دلچسپ کھیل مہیا کیا ہے۔لوگوں کو ایک مخصوص مچھلی پکڑنے کا چیلنج دیا جائے گا جسے پکڑنے والے کو 1 لاکھ ڈالرز کا انعام دیا جائے گا۔بلف سٹی میں قائم واٹسن میرین نے بتایا کہ اسمال ماؤتھ بیس نامی مچھلی کو 12 جون کی صبح 12 بج کر 40 منٹ پر ساؤتھ ہولسٹن جھیل میں چھوڑا جائے گا جسے پکڑنے کا چیلنج 13 جون 11:59 بجے تک رہے گا۔

جس کسی شخص نے یہ چھوڑ گئی مچھلی کو پہلے پکڑا اُسے 100،000 ڈالرز کا انعام ملے گا۔بوٹ ڈیلرشپ نے بتایا کہ اس کھیل میں شامل ہونے کیلئے کوئی رجسٹریشن ضروری نہیں ہے تاہم انعام کے لئے مچھلی کو چھڑی اور تار کے ساتھ پکڑنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button