صحت اور سائنس کی دنیا

جسم کی خشکی اور خارش

جسم کی خشکی اور خارش ختم کرنے کیلئے آپ کے جسم کو نگہداشت کی اشد ضرورت رہتی ہے۔ فقط نہالینا کافی نہیں ہوتا۔ ہر قسم کے صابن میل کچیل کے ساتھ ساتھ جلد میں پائے جانے والے تیل کے ذخیرے کو بھی بہا دیتے ہیں جو کہ بعد میں جسم پر خشکی کا باعث بنتا ہے۔ اگر اس مرحلے پر فوری تدارک نہ کیا جائے تو مرض بڑھ کر خارش کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔ باقی رہی سہی کسر ہم اپنے گندے ناخنوں سے نکال دیتے ہیں۔

جسم پر ناخنوں سے کھجانے سے زخم ہوجاتے ہیں اور جلد انفیکشن کا شکار ہوجاتی ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ ہم ہفتہ میں ایک بار جسم پر کسی اچھے تیل کی مالش ضرور کیا کریں اور اس کے ایک گھنٹے کے بعد نہالیں۔ اگر نہانے کے پانی میں دو کھانے کے چمچ سرکہ ملالیا جائے تو افادیت مزید بڑھ جاتی ہے۔ خصوصاً خارش زدہ مریضوں کو ایسے پانی سے مسلسل نہانا چاہئے تاکہ جسم پر خارش پیدا کرنے والے بیکٹیریا کا یقینی خاتمہ ہوسکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button