بین ریاستی خبریں

ترون تیج پال کے معاملے پربمبئی ہائی کورٹ سماعت کے لیے تیار

پنجی24جون:(اردودنیا/ایجنسیاں) #ممبئی ہائی #کورٹ کی گوابنچ 2013 کے #عصمت دری کیس میں صحافی ترون تیج پال کو بری کرنے کے عدالت کے فیصلے کے خلاف گوا حکومت کی اپیل پر سماعت کرے گی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 29 جولائی تک ملتوی کردی ہے۔ گواحکومت کواپنی اپیل میں ترمیم کرنے کا موقع دیتے ہوئے جسٹس ایم ایس سونک اورجسٹس اے ایس جوالکر کی ڈویژن بنچ نے تیج پال سے کہاہے کہ وہ اس کی ایک کاپی کے ساتھ تمام متعلقہ دستاویزات فراہم کریں۔سینئر #ایڈووکیٹ کپل سبل تیج پال کے لیے پیش ہوئے۔

کپل سبل نے عدالت کو بتایاہے کہ ہم تیاری میں کچھ وقت لیں گے۔ اس پر عدالت نے کہاہے کہ وہ 29 جولائی کو اپیل کی سماعت کرے گی۔ عدالت نے حکومت کو ہدایت کی کہ وہ ایک ہفتہ کے اندر اس درخواست کی اصلاح کرے اور پھر اس کی ایک کاپی دے۔21 مئی کو گوا کی سیشن عدالت نے تہلکہ میگزین کے سابق ایڈیٹر ان چیف تیج #پال کو #جنسی طور پر ہراساں کرنے کے معاملے میں بری کردیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button