بین ریاستی خبریں

پورن فلم کیس: راج کندرا کو ابھی جیل میں رہنا ہو گا بامبے ہائی کورٹ نے فوری رہائی کی درخواست مسترد کردی

ممبئی ،07؍اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بالی ووڈ فلم اداکارہ #شلپا شیٹی کے شوہر اور بزنس مین راج کندرا جن پر #فحش فلموں کا الزام ہے، ان کو ابھی جیل میں رہنا پڑے گا۔ بمبئی ہائی #کورٹ نے انہیں گرفتار نہ کرنے اور فوری طور پررہا کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہاکہ مجسٹریٹ کورٹ کے اس حکم میں کچھ غلط نہیں ہے جس میں ٹرائل کورٹ نے 20 جولائی کو راج #کندرا کو پولیس تحویل میں بھیج دیا تھا۔

کندرا اور ریان تھورپے نے مجسٹریٹ کی عدالت کے ریمانڈ کے حکم کو چیلنج کیا تھا اور فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔بزنس مین کندرا کو ان کے ایک ساتھی ریان تھورپے کے ساتھ 19 جولائی کو فحش ویڈیو بنانے میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ تاہم انہوں نے دلیل دی ہے کہ زیربحث مواد #فحاشی نہیں تھا اور اسی طرح کا مواد او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر دستیاب ہے۔

اس معاملے میں ممبئی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ کندرا نے آرمس پرائم میڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ بنایا جس نے سوشل میڈیا پر قابل اعتراض ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کے لیے لندن کی کینرین پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے ہاٹ #شاٹس ایپ خریدی۔

پولیس نے یہ بھی الزام لگایا کہ کندرا نے گزشتہ سال اگست اور دسمبر کے درمیان ہاٹ شاٹس کے ذریعے 1.17 کروڑ روپئے سے زائد کمائے۔ پولیس نے ملزم کے دفتر پر چھاپے کے دوران 51 قابل اعتراض #ویڈیوز ملنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button