بین الاقوامی خبریںقومی خبریں

دوران پرواز دونوں پائلٹ سو گئے، مسافر طیارہ حادثےکے شکار سے بچا

لندن، 20اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)آفریقی ملک ایتھوپیا میں ایک ہوائی جہاز میں ایسا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں جہاز مسافروں سمیت موت کے منہ میں جا کھڑا ہوا تاہم سو جانے والے ہوابازوں کے بیدار ہونے پر طیارے کو سنبھال لیا گیا۔دوران پرواز طیارے کے دونوں پائلٹ سو گئے اور جہاز اڑتا رہا۔یہ واقعہ ایتھوپیا کی ایئر لائن کے ایک ہوائی جہاز کے ساتھ پیش آیا جو خرطوم سے ادیس ابابا کے لیے محو پرواز تھا۔طیارے کے دونوں پائلٹ کاک پٹ میں اپنی اپنی سیٹوں پر سو گئے۔ اس وقت طیارہ 37,000 فٹ کی بلندی پر پرواز کر رہا تھا۔

گراونڈ پر موجود عملے اور کنٹرول ٹاور نے جب طیارے سے رابطے کی بار بار کوشش کی تو کوئی جواب نہ ملا تو انہیں پریشانی ہوئی۔طیارے میں موجود ہوابازوں نے کسی وارننگ کا کوئی جواب نہیں دیا۔ اس وقت طیارہ ادیس ابابا ہوائی اڈے کے قریب پہنچ رہا تھا۔کنٹرول ٹاور نے پائلٹ سے رابطے کی کوششیں جاری رکھیں لیکن یہ تمام کوششیں ناکام رہیں تاہم آٹو پائلٹ سسٹم نے طیارے اور اس کے مسافروں کو یقینی تباہی سے بچا لیا۔آٹو پائلٹ سسٹم کی طرف سے الارم بجنے کے بعد دونوں پائلٹ آخری لمحات میں بیدار ہوئے۔ انہوں نے طیارے کو کنٹرول کرلیا اور ہوائی اڈے کے قریب گرنے سے بچا لیا۔ پائلٹوں کے سو جانے سے ہوا جہاز تقریبا پچیس منٹ تاخیر سے اترا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button