ضعف دماغ
مثلاً کتاب کا مطالعہ کرنے یا اخبار پڑھنے سے،معمولی چیخ وپکار کو بھی دماغ برداشت نہیں کرتا۔ ضعف دماغ کی وجہ سے ذہن و حافظہ کمزور ہوجاتا ہے،
ضعف دماغ کی حالت میں سر میں ہلکا ہلکا درد رہتا ہے۔ معمولی دماغی محنت مثلاً کتاب کا مطالعہ کرنے یا اخبار پڑھنے سے،معمولی چیخ وپکار کو بھی دماغ برداشت نہیں کرتا۔ ضعف دماغ کی وجہ سے ذہن و حافظہ کمزور ہوجاتا ہے، نزلہ زکام رہنے لگتا ہے، آنکھیں کمزور ہوجاتی ہیں۔
علاج: صبح کو نہار منہ خمیرہ گاؤ زباں عنبری جواہر والا چھ گرام یا حلوہ بادام بیس گرام کھلاکر دودھ یا چائے سے کھائیں۔ کھانے کے بعد دونوں وقت شربت اکسیر خاص دس دس گرام چٹائیں۔ حریرہ بادام بھی ضعف دماغ میں فائدہ پہنچاتا ہے۔
ترکیب: مغزبادام شیریںمقشر سات عدد، مغز کدو ۳گرام، مغز تربوز ۳ گرام، تخم خشخاش ۳ گرام، نشاستہ ۳
گرام، مویز منقیٰ سات دانہ پانی یا دودھ میں پیس چھان کر آگ پر پکائیں ۔ اس کو چینی سے میٹھا کرکے نیم
گرم پئیں۔ قبض رہتا ہو تو مربہ ہلیلہ ایک عدد رات کو کھلائیں۔
غذا: شوربا چپاتی، سبز ترکاریوں کے علاوہ دودھ، گھی، مکھن، انڈے، مچھلی، بکرے کا بھیجا اور ہڈیوں کا
گودا کھلائیں۔ سیب، انگور، سنترہ، امرودنہ دیں۔
پرہیز: ہر قسم کی قابض اور بادی غذاؤںاور ترشی کے علاوہ مباشرت اور دماغی محنت سے روک دیں۔



