برازیل میں ہوائی جہاز کے حادثے میں چار فٹ بالروں کی موت ، تمام کھلاڑی کورونا پوزیٹیو تھے
AP
ریو ڈی جنیریو: ( ایجنسی) کورونا پوزیٹیوہونے کی وجہ سے الگ سفر کررہے برازیلین فٹ بال کلب پالمس کے چار فٹ بالرز کی ہوائی جہاز کے حادثے میں موت ہوگئی۔ یہ طیارہ شمالی صوبے ٹوکنٹس میں ٹیک آف کرنے سے قبل رن وے سے پھسل گیا ۔ اس حادثے میں پالمس کلب کے صدر اور پائلٹ بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔کلب کے مطابق یہ کھلاڑی ولا نووا کے خلاف میچ کھیلنے گویانیا جارہے تھے۔
کلب کی ترجمان ایجابیل مارٹنس نے بتایا کہ کھلاڑی نجی طیارے سے سفر کر رہے تھے کیونکہ انہیں کورونا سے مثبت پایا گیا تھا۔ مارٹنس نے کہا کہ اتوار کو ان کے قرنطین کا آخری دن تھا۔ ہلاک ہونے والوں میں کلب کے صدر لوکاس میرا اور کھلاڑی لوکاس پراکسڈیس ، گلرمے نو ، رینول اور مارکس مولناری شامل ہیں۔