بین الاقوامی خبریں

برازیل اپنا پہلا سیٹلائٹ لانچ کرے گا

برازیل اپنا پہلا سیٹلائٹ لانچ کرے گا

برازیل
brazil-banner

برلن : (ایجنسیاں)برازیل ملکی سطح پر ڈیزائن کردہ پہلا مصنوعی سیارہ لانچ کرے گا۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آفاسپیس ریسرچ کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ برازیل ملکی سطح پر ڈیزائن کردہ مصنوعی سیارہ کی لانچنگ کے لئے تفصیلات کو حتمی شکل دے رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ امیزونیا 1 کے نام سے ملکی سطح پر ڈیزائن کردہ مصنوعی سیارہ 4 سال کی متوقع عمر کے ساتھ ہر 5 دن بعد زمین کی تصاویر تیار کرنیاور 64 میٹر کی ریزولوشن کے ساتھ تقریبا 850 کلومیٹر کی حدود کا مشاہدہ کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔واضح رہے کہ یہ برازیل کا تیسرا دور دراز سینسنگ مصنوعی سیارہ ہوگااس سے قبل برازیل نے 2سیارے سی بی ای آرز 4 اور سی بی ای آرز 4 اے کو برازیل نے چین کے ساتھ شراکت میں تیار کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button