عرب امارات میں گلابی اکتوبر مفت معائنے اور مختلف تقریبات کے ساتھ منعقد ہوگا
متحدہ عرب امارات چھاتی کے کینسر سے آگاہی کا مہینہ 'پنک اکتوبر' کے طور پر منائے گا۔
دبئی، 6 اکتوبر :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) متحدہ عرب امارات چھاتی کے کینسر سے آگاہی کا مہینہ ‘پنک اکتوبر’ کے طور پر منائے گا۔ اس دوران مفت طبی معائنے اور مشاورت، واک تھون، مون لائٹ یوگا اور کئی دوسری تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔یو اے ای کی سالانہ رپورٹ نے چھاتی کے کینسر کی شرح کو گذشتہ دہائی کے دوران بلند ترین قرار دیا۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق کہ صرف 2020 میں، 1030 خواتین میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی۔ خواتین میں سب سے زیادہ پائے جانے والے اس کینسر کی روک تھام کے لیے ڈاکٹرز جلد تشخیص اور آگاہی کو 93 فیصد تک مددگار مانتے ہیں۔یو اے ای گلابی اکتوبر کے ضمن میں درج ذیل تقریبات منعقد کرے گا۔فرینڈز آف کینسر پیشینٹس (FOCP) بریسٹ کینسر آگاہی کے لیے ملک بھر میں 90 سے زیادہ تقریبات کی میزبانی کرے گا۔اور بیس سال اور اس سے زیادہ کی خواتین کے لیے مفت طبی معائنہ جبکہ 40 سال اور اس سے زیادہ کی غیر حاملہ اور غیر رضاعی خواتین کو مفت میموگرام کی سہولت بھی فراہم کرے گا۔
اگنائٹ، الجلیلہ فاؤنڈیشن کے ساتھ اس کے بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی کے اقدام، ‘Pink is Punk‘ کے لیے رقم اکٹھی کرے گا۔ جو بریسٹ کینسر کی تحقیق اور علاج میں مدد کے لیے عطیہ کی جائے گی۔مقابلہ پیراکی: 14 اکتوبر، صبح 6 بجے سے، شرکاء پیراکی کے مقابلے میں انفرادی طور پر یا دو کی ٹیم میں اندراج کروا سکتے ہیں۔گلابی چاندنی یوگا: 16 اکتوبر، شام 7 بجے شرکاء کو چٹائیاں اور تولیے فراہم کرتے ہوئے اننتارا کے آؤٹ ڈور بیچ ایریا میں موم بتی کی روشنی میں یوگا کا موقع دیا جائے گا۔پنک پیڈل: 21 اکتوبر کو صبح 6 بجے سے پیڈل بورڈنگ ایونٹ پام جمیرہ کے پانیوں پر ہوگا۔
شرکاء کے پاس اپنا بورڈ لانے یا IGNITE واٹر اسپورٹس سے کرایہ پر لینے کا اختیار ہوگا۔ابوظہبی کا یہ پارک اکتوبر بھر میں گلابی رنگ میں نہایا رہے گا۔ 19 اکتوبر کو شام 4 بجے سے خون کے عطیہ کی مہم کا اہتمام کیا جائے گا۔ SEHA ایک آگاہی بوتھ کی میزبانی کرے گا۔ایوارڈ یافتہ آرگینک میک اپ برانڈ Liht Organics دبئی ہلز مال، مال آف دی ایمریٹس اور یاس مال میں میک اپ میں کینسر پیدا کرنے والے کیمیکلز کے مضر اثرات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے تین ماسٹر کلاسز کا انعقاد کرنے کے ساتھ ساتھ زلیخا ہسپتال کی مدد سے مفت اسکریننگ کا موقع بھی فراہم کرے گا۔ اسکریننگ کا عمل اکتوبر اور نومبر کے دوران مسلسل جاری رہے گا۔



