قومی خبریں

برج بھوشن شرن سنگھ کو POCSO معاملے میں ملی راحت عدالت میں کینسلیشن رپورٹ دائر، دہلی پولیس نے کہا، کوئی ثبوت نہیں ملا

دہلی پولیس نے برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف ایک نابالغ خاتون پہلوان کی طرف سے لگائے گئے

نئی دہلی،15جون:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) دہلی پولیس نے برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف ایک نابالغ خاتون پہلوان کی طرف سے لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کے سلسلے میں جمعرات کو پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں اسٹیٹس رپورٹ دائر کی۔ دہلی پولیس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (WFI) کے سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف POCSO کی دفعہ کے تحت جرم کی نشاندہی کرنے کیلئے کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا ہے اور پٹیالہ ہاؤس کورٹ سے POCSO کیس کو رد کرنے کی سفارش کی۔ سماعت کی اگلی تاریخ 4 جولائی ہے۔کیس کینسلیشن رپورٹ ان کیسز میں دائر کی جاتی ہیں جب تحقیقات میں کوئی تصدیق شدہ ثبوت نہیں ملتا ہے۔

دوسری طرف، 6 خواتین پہلوانوں کی طرف سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں تحقیقات مکمل ہونے کے بعددہلی پولیس نے برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف سیکشن 354 کے تحت روز ایونیو کورٹ میں مقدمہ درج کیا (عورت پر حملہ یا مجرمانہ زبردستی اس کی شائستگی کو مجروح کرنے کے ارادے سے۔ آئی پی سی کی 354A۔ اس کے ساتھ ہی WFI کے سابق اسسٹنٹ سکریٹری ونود تومر کے خلاف IPC کی دفعہ 109/354/354A/506 کے تحت چارج شیٹ دائر کی گئی ہے۔ دہلی پولیس نے عدالت کو بتایا کہ پوری چارج شیٹ ہے، کچھ بھی سیل نہیں ہے۔ پین ڈرائیو بھی شامل ہے۔

اولمپین پہلوان ساکشی ملک، بجرنگ پونیا اور ونیش پھوگاٹ، جو ڈبلیو ایف آئی کے سربراہ کیخلاف احتجاج کرنے والے کھلاڑیوں میں شامل تھے، نے اس ماہ کے شروع میں وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی تھی اور مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر سے بھی بات چیت کی تھی۔ حکومت کی جانب سے پہلوانوں کو یقین دلانے کے بعد کہ 15 جون تک سبکدوش ہونے والے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (WFI) کے سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف چارج شیٹ دائر کی جائے گی، انہوں نے اپنا احتجاج اگلے فیصلے تک ملتوی کردیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button