بین الاقوامی خبریں

برطانیہ میں نئیاسٹرین کا خوف: ایک بار پھر لاک ڈاون نافذ

 

لندن:(ویب ڈیسک)برطانیہ میں کورونا وائرس کے نئیاسٹرین سے زبردست خوف پھیل گیا ہے۔ نئے اسٹرین کی وجہ سے وہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سیاضافہ ہو رہا ہے۔ اس اضافہ کی وجہ سے وہاں کے وزیر اعظم بورس جانسن نے پورے ملک میں سخت لاک ڈائون نافذ کر دیا ہے جو فروری کے دوسرے ہفتہ تک جاری رہ سکتا ہے۔ لاک ڈائون میں تمام اسکول اور مالس بھی بند رہیں گے۔

برطانیہ میں اس نئے اسٹرین کے اچانک پتہ لگنے کے بعد ہندوستان سمیت کئی ممالک نے وہاں سے آنیوالی پروازوں پر پابندی لگا دی تھی اور یوروپی یونین کے کچھ ممالک نے ہر طرح کی سفری پابندی عائد کر دی تھیں۔کئی دن سے برطانیہ میں ایک دن میں پچاس ہزار سے زیادہ کورونا کے مریضوں کی تعداد رپورٹ آنے کے بعد وہاں خوف اور دہشت کا ماحول ہے۔ اسی خوف کی وجہ سے برطانوی حکومت نے یہ فیصلہ لیا ہے۔وزیر اعظم بورس جانسن نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح وبا کے معاملوں میں تیزی سیاضافہ دیکھا جا رہا ہے اس سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ ہمیں اس جانب مزید محنت کی ضرورت ہے اور برطانیہ میں ہمیں ملک گیر لاک ڈائون کی ضرورت ہے کیونکہ کورونا کے نیا اسٹرین تیزی سیپھیل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ برطانوی عوام کو ایک مرتبہ پھر گھروں میں رہنا ہوگا۔واضح رہے یہ نیا اسٹرین ان لوگوںمیں پایا گیاتھا جو جنوبی افریقہ سے لوٹے تھے۔واضح رہے کےگزشتہ کئی دنوں میں جنوبی افریقہ میں کورونا کے تازہ معاملوں میں اضافہ ہو اہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button