
لند ن،18اگست: (اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)برطانیہ نے 20ہزار افغان #مہاجرین کو آباد کرنے کا اعلان کیا ہے۔برطانوی ہوم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 20ہزار افغان مہاجرین کو برطانیہ میں آباد کیا جائے گا جس کے تحت پہلے سال 5 ہزار افغان مہاجرین برطانیہ میں آباد ہونے کے اہل ہوں گے۔ہوم آفس کا کہنا ہے کہ خواتین، لڑکیوں اور دیگر کو برطانیہ میں آباد ہونے کیلئے ترجیح دی جائے گی۔
دوسری جانب وزیراعظم #بورس #جانسن نے افغانستان کے معاملے پر #امریکی صدر سے بھی رابطہ کیا ہے۔علاوہ ازیں برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ #افغانستان کی صورتحال پر قطر میں ابھی بات چیت جاری ہے، ہم یہ جانچنا چاہتے ہیں کہ آیا اس قسم کی حکومت میں اعتدال کی گنجائش ہے؟ #برطانوی وزیرخارجہ نے افغانستان کے تمام دھڑوں پر مشتمل حکومت کے قیام کی امید بھی ظاہر کی۔



