بین الاقوامی خبریںسرورق

غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے پر برطانوی وزیر برخاست

غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری جاری ہے

لندن :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرنے پر برطانیہ میں کنزرویٹو رکن پارلیمنٹ پال بریسٹو Paul Bristow کو کابینہ سے نکال دیا گیا۔کنزرویٹو ایم پی پال برسٹو – جو پیر کی سہ پہر تک ٹیکنالوجی سکریٹری مشیل ڈونیلن کے پارلیمانی پرائیویٹ سیکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے انھوں نے وزیراعظم رشی سونک کو خط میں غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا۔رکن پارلیمنٹ نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا فلسطینی حماس نہیں ہیں۔ میں یہ دیکھنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہوں کہ ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کی موت کے بعد اسرائیل کس طرح محفوظ ہے۔ انہیں حماس کے جرائم کی اجتماعی سزا نہیں بھگتنی چاہیے۔‘‘دی ٹیلی گراف کے مطابق، برسٹو غزہ کے تنازع پر اپنے خیالات پر ثابت قدم ہیں اور اپنے حلقے میں مسلم کمیونٹیز کے تحفظات کی نمائندگی پر یقین رکھتے ہیں۔ فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر لیبر پارٹی نے بھی اپنے رکن پارلیمنٹ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سینئر رکن پارلیمنٹ اینڈی میک ڈونلڈ کی رکنیت معطل کر دی۔

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری جاری ہے، رہائشی علاقوں میں کی گئی بمباری سے دو لاکھ مکانات مکمل اور جزوی طور پر تباہ ہوچکے ہیں۔اسرائیلی بمباری سے 7 اکتوبر سے اب تک غزہ کے شہداء کی تعداد 8 ہزار 300 سے زیادہ ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button