بین الاقوامی خبریںسرورق

جی سیون اجلاس کے ذریعے طالبان پر نئی پابندیوں کا برطانوی منصوبہ

لندن ، ۲۳؍اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)برطانیہ جی سیون اجلاس میں افغانستان پر قابض طالبان جنگجوؤں پر نئی عالمی پابندیوں کے نفاذ کا منصوبہ پیش کرنے والا ہے۔خبر رساں ادارے روئٹرز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ منگل کے روز جی سیون اجلاس میں برطانیہ یہ منصوبہ پیش کرے گا۔ اس وقت برطانوی وزیر اعظم بورس #جانسن جی سیون G7 کے سربراہ ہیں جب کہ برطانیہ کے علاوہ امریکہ، اٹلی، فرانس، جرمنی، جاپان اور کینیڈا اس کے ارکان ہیں۔ بورس جانسن نے اتوار کے روز اس تنظیم کا آن لائن اجلاس طلب کیا تھا۔

امریکی صدر #جوبائیڈن نے کہا ہے کہ اب تک طالبان کی جانب سے #کابل کے ہوائی اڈے کی جانب جانے والے #امریکیوں پر حملے نہیں کیے گئے ہیں اور مجموعی طور پر طالبان معاہدے کی پاسداری کر رہے ہیں۔ تاہم حالات میں تبدیلی کی صورت میں #طالبان کے خلاف #پابندیوں کی حمایت کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button