تلنگانہ کی خبریںسرورق

کے کویتا کو 23 اپریل تک عدالتی حراست میں بھیجا گیا

نئی دہلی ، 15اپریل :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) دہلی کی ایک عدالت نے 15 اپریل کو بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے رہنما کے کویتا کو سی بی آئی کے ذریعے درج بدعنوانی کے معاملے میں 23 اپریل تک عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ کے کویتا کو مبینہ طور پر دہلی ایکسائز پالیسی گھوٹالے سے متعلق بدعنوانی کے معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ شراب پالیسی گھوٹالہ معاملے میں کے کویتا کی 3 دن کی عدالتی حراست آج ختم ہو گئی۔ اس کے بعد انہیں راؤس ایونیو کورٹ میں پیش کیا گیا۔

عدالت میں سماعت کے دوران سی بی آئی نے کے کویتا کو 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیجنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس کے بعد ان کی عدالتی حراست میں 23 اپریل تک توسیع کر دی گئی ہے۔ اس دوران کویتا کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ اسے عدالتی حراست میں بھیجنے کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔سی بی آئی نے انہیں 11 اپریل کو گرفتار کیا تھا۔11 اپریل کو سی بی آئی کویتا کو تہاڑ جیل میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ریمانڈ ملنے کے بعد کویتا کو سی بی آئی ہیڈکوارٹر لے جایا جائے گا، جہاں ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ اس سے پہلے سی بی آئی نے کویتا سے 6 اپریل کو تہاڑ میں پوچھ گچھ کی تھی۔ جہاں وہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے گرفتاری کے بعد سے بند ہے۔ای ڈی نے کویتا کو 15 مارچ کو حیدرآباد کے بنجارہ ہلز میں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔ ایجنسی نے الزام لگایا ہے کہ کے کویتا ساؤتھ گروپ کی ایک اہم رکن تھی جس پر دہلی میں حکمراں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کو شراب کے لائسنسوں کے بڑے حصے کے بدلے 100 کروڑ روپے کی رشوت دینے کا الزام ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button