بین الاقوامی خبریں

سوتیلی ماں کا سفاکانہ چہرہ عیاں: کرنٹ اور چاقو کے ذریعہ تشدد سے 7سالہ معصوم سوتیلے بچے کا سفاکانہ قتل

عراقی شہر بغداد میں ہولناک جرم پر مبنی واقعہ پیش آیا ہے جس نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے

بغداد، 24جولائی:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) عراقی شہر بغداد میں ہولناک جرم پر مبنی واقعہ پیش آیا ہے جس نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ عراقی نیٹ ورک فار وومن رائٹس نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بغداد میں ہفتہ کو ایک سات سالہ بچے کو اس کی سوتیلی ماں نے تشدد کرکے قتل کردیا۔نیٹ ورک نے بتایا کہ بغداد کے علاقے الخطیب میں موسیٰ ولاء کو اس کی سوتیلی ماں نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس معصوم بچے کو بجلی سے کرنٹ لگایا۔ پھر چھری اور نمک استعمال کی۔ اس کا بزدلانہ طور پر گلا بھی گھونٹنے کی کوشش کی گئی ۔سوشل میڈیا پروائرل بچے کی تصاویر نے عراق بھر میں غصے کو بھڑکا دیا ہے۔ خاص طور پر موسیٰ ولا کی نعش  پر خونی تشدد کے نشانات نے لوگوں کو مزید مشتعل کردیا۔

نیٹ ورک نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جرم میں ملوث خاتون کسی نفسیاتی یا ذہنی بیماری میں مبتلا نہیں تھی۔ سکیورٹی سروسز نے قاتل سفاک عورت کو تفتیشی طریقہ کار کو مکمل کرکے گرفتار کرلیا۔عراقی میڈیا نے بتایا کہ جمعرات کو بچے کی نعش گھر میں زمین پر پڑی ہوئی ملی اور اس کی روح قفس عنصری سے پرواز کر چکی تھی۔ اس کے جسم پر تشدد کے نشانات واضح طور پر دکھائی دے رہے تھے۔ایک عینی شاہد کے مطابق بچے کے جسم پر شدید تشدد کے نشانات تھے۔ تفتیش کے بعد بیوی نے تشدد کے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button