بین ریاستی خبریں

بی ایس یدیورپا میں وزیر اعلی کی حیثیت سے ’مزاج اور ہمت‘ کی کمی ہے: بی جے پی

بنگلور:(اردودنیا/ایجنسیاں)کرناٹک میں عدم اعتماد کا سامنا کررہے بی ایس یدیورپا کو ان کی پارٹی کے ایک ساتھی نے وزیر اعلی کے عہدے پر برقرار رکھنے کے معاملے میں مزاج اور ہمت کے لحاظ سے کمزور بتایا ہے۔ بی جے پی لیڈر ایچ وشوناتھ نے کرناٹک معاملوں کے پارٹی انچارج ارون سنگھ کے ساتھ یہ آراء شیئر کی ہیں۔ سنگھ اس وقت پارٹی کے ممبران اسمبلی اور قائدین سے مل رہے ہیں تاکہ ریاست میں جو سیاسی بحران ہورہا ہے اس کا اندازہ کیا جاسکے۔

ریاستی قانون ساز کونسل کے رکن وشوناتھ نے 78 سالہ یدیورپا کے خلاف بہت سے سنگین الزامات لگائے۔ انہوں نے کہاکہ ہم یدیورپا جی کی قیادت اور تعاون کا احترام کرتے ہیں لیکن اب عمر اور صحت کی وجہ سے وہ ریاست میں مضبوطی سے حکومت چلانے کے لا ئق نہیں رہ گئے ہیں۔ ارون سنگھ کے ساتھ اپنی ملاقات میں انہوں نے کہاکہ تمام وزرا یدیورپا حکومت سے ناخوش ہیں۔

مودی جی مستقل طور پر کہہ رہے ہیں کہ خاندان کا راج خطرناک ہے لیکن کرناٹک میں یہی کچھ چل رہا ہے۔ کرناٹک بی جے پی شاید مودی جی کی بات بھول گئی ہے ۔ میں نے انہیں بتایا ہے کہ حکومت کے بارے میں لوگوں کی رائے منفی ہے۔ وشوناتھ نے یدیورپا خاندان پر بھی ریاستی حکومت اور انتظامیہ میں مداخلت کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی کے بیٹے کی مداخلت تمام محکموں میں بہت زیادہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button