قومی خبریں

بی ایس این ایل کو 5 جی نیٹ ورک شروع کرنے کا کام سونپا جائے گا: ویشنو

نئی دہلی، 9 فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) حکومت نے کہا کہ بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (بی ایس این ایل) کو 4 جی کے طرز پر 5 جی نیٹ ورک شروع کرنے کا کام سونپا جائے گا۔مواصلات، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر اشونی وشنو نے لوک سبھا میں کہاکہ خودکفیل ہندوستان کے وزیر اعظم کے ویژن کے تحت 5 جی، ریڈیو نیٹ ورک، آلات، ہینڈ سیٹس کا بنیادی نیٹ ورک پوری طرح سے تیار ہو چکا ہے۔
بہت جلد اس کی پیشرفت سے بھی اراکین ایوان کو آگاہ کیا جائے گا۔بی ایس این ایل کو 4جی دیا گیا ہے۔بی ایس این ایل کو بھی 5جی دیا جائے گا۔انہوں نے یہ بات ترنمول کانگریس کے رکن سوگتا رائے کے ایک ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی۔
ویشنو نے کہا کہ 2014 میں بی ایس این ایل کا مارکیٹ شیئر 7.5 فیصد تھا جو آج بڑھ کر 10 فیصد سے زیادہ ہو گیا ہے۔
ایک اور ضمنی سوال کے جواب میں وزیر نے کہا کہ آج بی ایس این ایل نیٹ ورک کو ہر ماہ ایک لاکھ گھرانوں تک بڑھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ (نیٹ ورک) تقریباً 20 لاکھ گھرانوں تک پہنچ چکا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button