سرورققومی خبریں

وزیر خزانہ نے بجٹ میں ’25 سال کا بلیو پرنٹ‘ پیش کیا انکم ٹیکس کے سلیب میں کوئی تبدیلی نہیں

80 لاکھ افراد کو گھر کا وعدہ

نئی دہلی یکم فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج مالی سال 2022-23 کے لیے ملک کا بجٹ پیش کیا۔ اس دوران وزیر خزانہ نے کہاہے کہ ریلوے چھوٹے کسانوں کے لیے نئی مصنوعات تیار کرے گا۔

لوک سبھا میں 2022-23 کا مرکزی بجٹ پیش کرتے ہوئے سیتا رمن نے نشاندہی کی کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی کوششوں سے روزگار اور کاروباری مواقع بڑھ رہے ہیں۔وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہاہے کہ 3 سالوں میں 400 نئی وندے بھارت ٹرینیں شروع کی جائیں گی۔

انہوں نے یہ بھی کہاہے کہ تیل کے بیجوں کی ملکی پیداوار بڑھانے کے لیے ایک معقول منصوبہ لایا جائے گا تاکہ درآمدات کو کم کیا جا سکے۔سیتارمن نے کہاہے کہ اگلے تین سالوں میں 100 پی ایم گتی ٹرمینلز قائم کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ 2022-23 میں 25,000 کلومیٹر قومی شاہراہوں کی توسیع کی جائے گی اور پی ایم گتی شکتی کو 2022-23 میں روڈ ٹرانسپورٹ ماسٹر پلان کو حتمی شکل دی جائے گی۔بجٹ میں انکم ٹیکس سلیب میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

ریاستوں میں انتخابات کے درمیان حکومت نے بجٹ میں کسانوں کے لیے خاص اعلان کیاہے۔ کاشتکاری میں لاگت کو کم کرنے کے لیے ڈرون کے ذریعے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔ پارلیمنٹ میں مرکزی بجٹ پیش کرنے کے بعدوزارت خزانہ نے شام کو ایک پریس کانفرنس کی جس میں نرملا سیتا رمن نے بجٹ سے متعلق کئی سوالوں کے جواب دیے۔

انہوں نے کہاہے کہ بجٹ عام لوگوں کے لیے فائدہ مند ہوگا۔ انکم ٹیکس سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ میں نے اس بار بھی ٹیکس نہیں بڑھایا۔نرملا سیتا رمن نے کہاہے کہ میں نے ٹیکس نہیں بڑھایا۔

میں وہی بات دہرانا چاہتی ہوں۔ پچھلے سال اور اس سال بھی۔ میں نے ٹیکس کے ذریعے ایک پیسہ بھی زیادہ کمانے کی کوئی کوشش نہیں کی۔ پچھلی بار وزیر اعظم کا حکم تھا کہ نہیں نقصان کتنا ہی کیوں نہ ہو، وبا کے دوران عوام پر ٹیکس کا بوجھ نہ ڈالا جائے، حکم اس بار بھی تھا، اسی لیے ہم نے ٹیکس کے ذریعے کوئی پیسہ کما کر ریلیف حاصل کرنے کی کوشش بھی نہیں کی، ٹیکس نہیں لگایا۔

حکومت نے بجٹ میں کریپٹو کرنسی پر 30 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بارے میں کئی شکوک و شبہات تھے کہ آیا مرکز نے اس کرنسی کو قانونی حیثیت دی ہے۔ اس پر وزیر خزانہ نے کہاہے کہ ہم نے کریپٹو کرنسی سے ہونے والی آمدنی پر 30 فیصد ٹیکس لگایاہے کیونکہ یہ ایک اثاثہ ہے۔ ڈیجیٹل کرنسی کا کیا معاملہ ہے، اسے آر بی آئی جاری کرے گا۔

انہوں نے اس دوران کہاہے کہ ہم کرپٹو کرنسی کو قانونی کرنسی نہیں مانتے۔انہوں نے کہاہے کہ ہمارامطلب صرف آر بی آئی کی طرف سے جاری کردہ ڈیجیٹل کرنسی سے ہے، باقی کرپٹو دنیا میں جو کچھ ہو رہا ہے اس سے اس کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ صرف اتنا کہا گیا ہے کہ کرپٹو کی خرید و فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی ہے۔

یہ ایک قسم کا اثاثہ ہے جس پر ہم نے 30% ٹیکس لگایا ہے۔80 لاکھ لوگوں کو مکانات اور روزگار فراہم کرنے کے سوال پر انہوں نے کہاہے کہ جب ہم اس سال بنیادی ڈھانچے پر ساڑھے 5 لاکھ کروڑ خرچ کر رہے ہیں، تو یہ گزشتہ سال کے مقابلے 34 فیصد یا اس سے کچھ کم ہے۔

آج پیش کیے گئے بجٹ میں اس سال، ہم ساڑھے پانچ لاکھ کروڑ کی عوامی سرمایہ کاری کو ساڑھے سات لاکھ کروڑ تک بڑھا رہے ہیں یعنی اس رقم کے سرمائے کے اخراجات، اس کا فوری طور پرملازمتوں پرمثبت اثر پڑے گا۔

 چھوٹے کسانوں، ایم ایس ایم ای کے لیے نئی مصنوعات تیار کرے گی-نئی وندے بھارت ٹرینیں شروع کی جائیں گی

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ریلوے چھوٹے کسانوں اور ایم ایس ایم ای کے لیے نئی مصنوعات تیار کرے گا۔ لوک سبھا میں 2022-23کا مرکزی بجٹ پیش کرتے ہوئے سیتا رمن نے نشاندہی کی کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی کوششوں سے روزگار اور کاروباری کے مواقع بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ قومی شاہراہوں کو 2022-23 میں 25,000 کلومیٹر تک بڑھایا جائے گا اور’پی ایم گتی شکتی‘ کے لیے روڈ ٹرانسپورٹ ماسٹر پلان کو 2022-23 میں حتمی شکل دی جائے گی۔وزیر خزانہ نے 400 نئی وندے بھارت ٹرینوں کو متعارف کرانے کی تجویز پیش کی اور کہا کہ اگلے مالی سال میں چار ملٹی ماڈل پارکس کے ٹھیکے دیئے جائیں گے۔

انہوں نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ ایک پروڈکٹ ایک ریلوے اسٹیشن کو مقبول بنایا جائے گا، 400 نئی وندے بھارت ٹرینیں شروع کی جائیں گی۔

نوکری پیشہ اور متوسط طبقے کے ساتھ دھوکہ : مودی حکومت کے بجٹ 2022 پر اپوزیشن برہم

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے پارلیمنٹ میں مالی سال 2022-23 کے لیے مرکزی بجٹ 2022 پیش کیا۔ کانگریس سمیت اپوزیشن جماعتوں کے کئی لیڈروں نے بجٹ پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

مرکزی بجٹ پیش ہونے کے بعد کانگریس نے الزام لگایا کہ حکومت نے ملک کے ملازمین طبقے اور متوسط طبقے کو راحت نہ دے کر بلکہ ان کودھوکہ دیا ہے۔

کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا نے ٹویٹ کیا کہ ہندوستان کا ملازمین طبقہ اور متوسط طبقہ وبائی امراض میں تنخواہوں میں ہمہ جہت کٹوتی اور مہنگائی کے اس دور راحت کی امید کر رہے تھے۔

وزیر خزانہ اور وزیر اعظم نے اپنے براہ راست ٹیکس سے متعلق اقدامات سے ان طبقوں کو ایک بار پھر بہت مایوس کیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ ملازمین طبقے اور متوسط طبقے کے ساتھ دھوکہ ہے۔

بجٹ 2022: ممتا بنرجی نے کہا: بے روزگاری اور مہنگائی سے دوچار عام لوگوں کے لیے بجٹ میں کچھ نہیں

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے 2022-23 کے مرکزی بجٹ کو’پیگاسس اسپن بجٹ‘قرار دیا اور کہا کہ اس میں ملک کے عام لوگوں کے لیے کچھ نہیں ہے۔

ممتا نے ٹویٹ کیا کہ بے روزگاری اور مہنگائی سے دوچار عام لوگوں کے لیے بجٹ میں کچھ نہیں ہے۔ صرف بڑی باتیں ہیںاور حقیقت میں کچھ بھی نہیں۔

ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈر ڈیرک اوبرائن نے دعویٰ کیا کہ بجٹ ثابت کرتا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کسانوں، غریبوں اور متوسط طبقے کی پرواہ نہیں کرتے۔ انہوں نے ٹویٹ کیاکہ ہیرے حکومت کے بہترین دوست ہیں۔ وزیر اعظم کو کسانوں، متوسط طبقے، یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں، بے روزگاروں کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

بہار کانگریس نے کہا کہ ایک طرف ملک غریب ہوتا جا رہا ہے تو دوسری طرف حکومت کا خزانہ بھرتا جا رہا ہے۔’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘ کا نعرہ کچھ نہیں بلکہ بی جے پی ملک کے لوگوں کے جذبات سے کھیل رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button